عنوان: جب تم میں سے کسی کو (نماز کے دوران) دو اور ایک (رکعت) کے درمیان شک ہو جائے۔۔۔الخ حدیث کی تصدیق (5420-No)

سوال: اس حدیث کی تصدیق اور اس سے متعلق رہنمائی فرمادیں: "حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: جب کوئی شخص شک کرے کہ دو رکعت پڑھی ہے یا ایک؟ تو ایک کو اختیار کرے، اور جب دو یا تین میں شک کرے تو دو کو اختیار کرے، اور جب تین یا چار میں شک کرے تو تین کو اختیار کرے، پھر باقی نماز پوری کرے، تاکہ وہم زیادتی میں ہو، کمی میں نہ ہو، پھر سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرے۔ (سنن ابن ماجہ، حدیث 1209)

جواب: جی ہاں! سوال میں پوچھی گئی مذکور حدیث، صحیح ہے اور یہ حدیث کی مشہور کتاب "سنن ابن ماجہ" میں درج ذیل سند ومتن کے ساتھ موجود ہے:
١٢٠٩- حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الرَّقِّيُّ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّيْدَلَانِيُّ قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الثِّنْتَيْنِ وَالْوَاحِدَةِ ، فَلْيَجْعَلْهَا وَاحِدَةً ، وَإِذَا شَكَّ فِي الثِّنْتَيْنِ وَالثَّلَاثِ فَلْيَجْعَلْهَا ثِنْتَيْنِ ، وَإِذَا شَكَّ فِي الثَّلَاثِ وَالْأَرْبَعِ فَلْيَجْعَلْهَا ثَلَاثًا ، ثُمَّ لِيُتِمَّ مَا بَقِيَ مِنْ صَلَاتِهِ حَتَّى يَكُونَ الْوَهْمُ فِي الزِّيَادَةِ ، ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ".
(سنن ابن ماجہ: ٢/ ٣٧٩، كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها/ باب ما جاء في من شك في صلاته فرجع إلى اليقين، حدیث نمبر: ١٢٠٩، ط: دار الجيل، بيروت )
ترجمہ: سیدنا حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ’’جب تم میں سے کسی کو (نماز کے دوران) دو اور ایک (رکعت) کے درمیان شک ہو جائے، تو وہ ایک رکعت شمار کرے اور (اگر) دو اور تین کے درمیان شک ہو، تو دو رکعتیں شمار کر لے۔ اگر تین اور چار کے درمیان شک پڑ جائے، تو تین رکعتیں سمجھ لے۔ پھر باقی نماز پوری کر لے، حتی کہ شک زیادتی کے بارے میں رہ جائے۔ پھر سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے‘‘۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 452 Oct 13, 2020
"إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الثِّنْتَيْنِ وَالْوَاحِدَةِ...الحديث" ki tasdeeq / tasdieq, Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الثِّنْتَيْنِ وَالْوَاحِدَةِ...

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.