resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: لذّت حاصل کرنے کی غرض سے میاں، بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانے یا ہاتھ کے ذریعے ایک دوسرے کی شہوت پوری کرنے کا حکم

(54362-No)

سوال: امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
کیا بیوی شوہر کی اور شوہر بیوی کی شرمگاہ کو ہاتھ یا انگلی سے رگڑ کر انجواۓ یا پورا فارغ کر سکتا ہے؟ اس طرح کے سوال سے معذرت خواہ ہوں مگر پوچھنا ضروری ہے ۔

جواب: واضح رہے کہ میاں بیوی کے لیے ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا جائز ہے، البتہ شہوت کی تسکین کے لیے ذکر کردہ طریقہ اختیار کرنا نا مناسب ہے، لہٰذا اس کے بجائے فطری طریقے کے مطابق حقِّ زوجیّت ادا کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (399/2، ط: دار الفكر)
ويجوز أن يستمني بيد زوجته وخادمته اه وسيذكر الشارح في الحدود عن الجوهرة أنه يكره ولعل المراد به كراهة التنزيه فلا ينافي قول المعراج يجوز تأمل.

الهندية: (270/1، ط: دار الفکر)
"(وأما أحكامه) فحل استمتاع كل منهما بالآخر على الوجه المأذون فيه شرعا، كذا في فتح القدير."

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah