سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! میں اپنی بیوی سے ہمبستری کرنے سے پہلے فارغ ہوجاتا ہوں، اس وجہ سے مسلسل بیوی کی حق تلفی ہورہی ہے، تو کیا قوت باہ بڑھانے کے لیے دوائیوں کا استعمال کر سکتا ہوں؟
جواب: اگر آپ فطری تقاضے کی تکمیل میں اس حد تک کمی کا شکار ہوں، جس سے آپ کی اہلیہ کی حق تلفی کا اندیشہ ہو، تو ایسی صورت میں قوت باہ (مردانہ طاقت) کو معتدل حالت پر لانے کے لیے مذکورہ ادویات کا استعمال کرنے کی گنجائش ہے، مگر اس سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ آپ کسی مستند معالج سے مشورہ کرلیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی فتاویٰ بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 144003200397
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی