سوال:
کیا کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھونا سنت ہے؟ اور کیا کھانا کھانے کے بعد اسی برتن میں ہاتھ دھو لینا ٹھیک ہے؟
جواب: واضح رہے کہ کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھونا سنت ہے، البتہ کھانا کھانے کے بعد اسی برتن میں ہاتھ دھونے کا ثبوت کسی حدیث سے ثابت نہیں، بلکہ یہ عمل تہذیب کے خلاف معلوم ہوتا ہے، ہاں اگر کوئی مجبوری اور عذر ہو، تو الگ بات ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 3761)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا قَيْسٌ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ، عَنْ زَاذَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي التَّوْرَاةِ: أَنَّ بَرَكَةَ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: بَرَكَةُ الطَّعَامِ الْوُضُوءُ قَبْلَهُ وَالْوُضُوءُ بَعْدَهُ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی