سوال:
آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ تیمم کن کن چیزوں سے کیا جاسکتا ہے؟
جواب: تیمم ہر اس چیز سے کرنا جائز ہے جو پاک ہو اور زمین (مٹی) کی جنس سے ہو یعنی جو پگھلانے سے نہ پگھلتی ہو اور جلانے سے راکھ میں تبدیل نہ ہوتی ہو، جیسے: ریت، مٹی، چونا، پتھر ، سمینٹ (Cement)وغیرہ، لہذا مٹی کی جنس کی ایسی تمام چیزوں سے تیمم کرنا جائز ہے، البتہ وہ چیزیں جو مٹی کی جنس سے نہ ہوں، اگرچہ وہ زمین سے نکلتی ہوں، جیسے: لکڑی، لوہا، تانبا، پیتل، سونا، چاندی وغیرہ، ان پر تیمم کرنا جائز نہیں ہے۔ ہاں! اگر ان چیزوں پر مٹی یا گرد پڑی ہو تو ان پر تیمم کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (239/1، ط: دار الفکر)
(قوله من جنس الأرض) الفارق بين جنس الأرض وغيره أن كل ما يحترق بالنار فيصير رمادا كالشجر والحشيش أو ينطبع ويلين كالحديد والصفر والذهب والزجاج ونحوها فليس من جنس الأرض
الھندیة: (26/1، ط: دار الفکر)
(ومنها الصعيد الطيب) يتيمم بطاهر من جنس الأرض. كذا في التبيين كل ما يحترق فيصير رمادا كالحطب والحشيش ونحوهما أو ما ينطبع ويلين كالحديد والصفر والنحاس والزجاج وعين الذهب والفضة ونحوها فليس من جنس الأرض وما كان بخلاف ذلك فهو من جنسها. كذا في البدائع.
فيجوز التيمم بالتراب والرمل والسبخة المنعقدة من الأرض دون الماء والجص والنورة والكحل والزرنيخ والمغرة والكبريت والفيروزج والعقيق
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی