عنوان: عورتوں کے لئے جمعہ کی نماز کا حکم(5600-No)

سوال: اگر کوئی عورت مسجد جا کر جمعہ کی نماز پڑھ لے، تو کیا ظہر کی نماز ذمہ سے ساقط ہوجائے گی یا عورتوں کے لئے ظہر کی نماز پڑھنا ہی ضروری ہے؟

جواب: جمعہ کی نماز عورتوں پر فرض نہیں ہے، عورتیں عام دنوں کی طرح جمعہ کے دن بھی ظہر کی فرض نماز اور سنتیں ادا کریں گی، البتہ اگر کوئی عورت مسجد جا کر جمعہ کی نماز ادا کرلے، تو جمعہ کی نماز ادا ہوجائے گی، اور اس سے ظہر کی نماز ساقط ہوجائے گی، اور یہ عورت ظہر کی سنتوں کے بجائے جمعہ کی سنتیں ادا کرے گی یعنی جمعہ کی فرض نماز سے پہلے چار سنتِ مؤکدہ، اور فرض کے بعد چار سنتِ مؤکدہ اور دو سنتِ غیر مؤکدہ ادا کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (12/2، ط: سعید)
(وسن) مؤكدا قبل الظهر و اربع قبل الجمعة واربع بعدها بتسليمة

البحر الرائق: (164/2، ط: دار الکتاب الاسلامی)
(قوله، ومن لا جمعة عليه إن أداها جاز عن فرض الوقت)۔۔۔۔وأما من كان أهلا للوجوب كالمريض والمسافر والمرأة والعبد يجزئهم ويسقط عنهم الظهر

الھندیة: (144/1، ط: دار الفکر)
لا تجب الجمعة على العبيد و النسوان

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 5194 Nov 07, 2020
aourton kay liye jummay ki namaz ka hukum, Ruling / Order of Friday prayer for women

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.