سوال:
اگر کوئی شخص چار رکعت والی فرض نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھنے کے بعد بھولے سے کھڑا ہوجائے، اور مزید دو رکعت اور پڑھ لے، تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص چار رکعت والی فرض نماز مثلا ظہر، عصر یا عشاء میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھنے کے بعد بھولے سے کھڑا ہوجائے، اور مزید دو رکعت پڑھ لے، تو اس کی فرض نماز ادا ہوجائے گی، اور مزید دو رکعت نفل شمار ہوگی، البتہ ایسے شخص پر اخیر میں سجدہ سہو کرنا ضروری ہے، اور یہ شخص بھولے سے اس طرح پڑھنے کی وجہ سے گناہ گار نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (87/2، ط: سعید)
وان قعد في الرابعة مثلا قدر التشهد (ثم قام عاد وسلم...وان سجد للخامسة سلموا... وضم اليها سادسة) لو في العصر خامسة في المغرب، ورابعة في الفجر، به یفتی لتصير الركعتان له نفلا...وسجد للسهو
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی