عنوان: قرآن شریف کو چومنے اور آنکھوں پر لگانے کا حکم(105629-No)

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب! مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ قرآن مجید کو چومنا اور اس کو آنکھوں سے لگانا کیسا ہے؟ جزاکم اللہ خیرا

جواب: تعظیم و تکریم کی نیت سے قرآن شریف کو چومنا اور آنکھوں پر لگانا درست ہے۔

حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما سے قرآن شریف چومنا اور چہرے پر لگانا ثابت ہے۔

....................
دلائل:

کذا فی الدر:

تقبیل المصحف قیل بدعة لکن روي عن عمر رضي اللہ عنہ أنہ کان یأخذ المصحف کل غداة ویُقبّلہ ویقول: عہد ربي ومنشور ربي عز وجل، وکان عثمان رضي اللہ عنہ یُقبل المصحف ویمسحہ علی وجہہ․

( ج6، ص384، ط: دارالفکر بیروت)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Views: 392

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation of Quranic Ayaat

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com