عنوان: نماز میں لقمہ لینا(57-No)

سوال:
حضرت ! مسئلہ مشہور ہے کہ نمازی اگر کسی ایسے شخص سے لقمہ لے جو حالت نماز میں نہ ہو، تو اس کی نماز ٹوٹ جاتی ہے، اگر دو شخص جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں اور ایک تیسرا شخص ان کے ساتھ شامل ہو، تو وہ ان دو میں سے امام یا مقتدی کو ہاتھ لگا دیتا ہے اور جس کو ہاتھ لگا وہ اپنی جگہ سے آگے یا پیچھے چلا جاتا ہے، پھر یہ تیسرا شخص جماعت میں شامل ہوتا ہے، کیا اس طرح کرنے میں نماز سے باہر والے سے لقمہ لینے کی شکل نہیں ہے؟ کیا ایسے کرنے سے نماز ہو جاتی ہے؟

جواب: واضح رہےکہ کسی غلطی کی تصحیح کرنے یا غلطی کی اطلاع دینے کو لقمہ دینا کہتے ہیں، جبکہ صورتِ مسئولہ میں کسی غلطی کی اصلاح مقصود نہیں ہے، بلکہ اپنے نماز میں شریک ہونے کو بتانا مقصود ہے، لہذا اس طرح کرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1319 Dec 23, 2018
namaz mein/main luqmah/luqma dena , correcting the reciter/imaam during prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.