سوال:
مفتی صاحب ! کیا چھوٹے نابالغ لڑکے کو سونے کی چیزیں جیسے انگوٹھی، چین وغیرہ پہنانے کی اجازت ہے؟
جواب: شریعت میں جس طرح بالغ مرد کے لیے سونے کی چیز استعمال کرنا حرام ہے، اسی طرح نابالغ بچے کو بھی سونے کی چیز پہنانا ناجائز اور حرام ہے، لہذا چھوٹے نابالغ لڑکے کو سونے کی چیز پہنانے سے اجتناب کرنا چاہیے، ورنہ پہنانے والا گناہ گار ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (522/5، ط: امدادیة)
(وکرہ الباس الصبی ذھبا او حریرا)
(قولہ وکرہ الخ) لان النص حرم الذھب والحریر علی ذکور الامۃ بلا قید البلوغ والحریۃ، والاثم علی من البسھم لانا امرنا بحفظھم۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی