سوال:
میں نے بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ قربانی کے بکرے کو ذبح کرنے کے بعد ان کے گردے اور کپورے بھی پکاتے ہیں، تو کیا گردے اور کپورے کھانا جائز ہے، نیز ٹڈی کھانا کیسا ہے؟
جواب: بکرے کے گردے حلال ہیں، جبکہ کپورے کھانا مکروہ تحریمی ہونے کی وجہ سے ممنوع ہے۔
ٹڈی کھانا حلال ہے، ایک حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "ہمارے لیے دو مردار (مچھلی اور ٹڈی) اور دو خون (جگر اور تلیّ) حلال کردیے گئے ہیں"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مسند احمد: (16/10، ط: مؤسسة الرسالة)
"عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ، وَدَمَانِ. فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ: فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ، وَأَمَّا الدَّمَانِ: فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ ".
بدائع الصنائع: (61/5، ط: دار الکتب العلمیة)
وأما بيان ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول فالذي يحرم أكله منه سبعة: الدم المسفوح، والذكر، والأنثيان، والقبل، والغدة، والمثانة، والمرارة لقوله عز شأنه {ويحل لهم الطيبات ويحرم عليهم الخبائث} [الأعراف: ١٥٧] وهذه الأشياء السبعة مما تستخبثه الطباع السليمة فكانت محرمة.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی