عنوان: کیا خطبہ کے دوران تشہد کی ہیئت میں بیٹھنا، ہاتھ باندھنا اور تھوڑی دیر بعد ہاتھوں کو چھوڑنا سنت ہے؟(5772-No)

سوال: مفتی صاحب! میں نے جمعہ کے دن مسجد میں بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ جمعہ کے خطبہ کے دوران تشہد کی حالت میں بیٹھ جاتے ہیں، اور ہاتھ باندھ لیتے ہیں اور تھوڑی دیر بعد ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ مذکورہ باتیں سنت ہیں؟

جواب: اگر امام جمعہ کا خطبہ دے رہا ہو، تو اس دوران تشہد کی حالت میں بیٹھنا، ہاتھ باندھنا اور خاص وقت پر ہاتھوں کو چھوڑنا سنت نہیں ہے، اوران مذکورہ چیزوں کو سنت، واجب یا مستحب سمجھ کر کرنا بدعت ہے، ان کو چھوڑنا اور ان سے اجتناب کرنا لازم ہے، البتہ اگر کوئی شخص ادب کی خاطر سنت یا لازم سمجھے بغیر دو زانو ہوکر بیٹھ جائے، تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، بلکہ یہ مستحب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (158/1، ط: سعید)
عن یعلی بن شداد بن اوس قال شهدت مع معاوية بيت المقدس فجمع بنا فنظرت۔۔۔۔فاذا رجل من في المسجد اصحاب النبي عليه الصلوة والسلام فرأيتهم محتبين والإمام يخطب

رد المحتار: (644/1، ط: سعید)
(قوله لانه عليه الصلاة و السلام الخ)....قال فی شرح المنية: الجلوس على الركبتين اولی ، لانه اقرب الى التواضع ‘‘

الھندیة: (148/1، ط: رشیدیة)
اذا شهد الرجل عند الخطبة ان شاء جلس محتبیا او متربعا او كما تيسير لانه ليس بصلاة عملا وحقيقة۔۔۔۔ويستحب أن يقعد فيها كما يقعد في الصلاة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2699 Nov 19, 2020
kia khutba ke doran tashhud ki haiyat me / mein bethna, hath bandhna or / aur thori dair bad / baad hathoo ko chorna sunnat he?, Is it Sunnah to sit in tashahhud during the sermon, join hands and release the hands after a while?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.