عنوان: معتکف کے لیے مسجد کے باہر والی سیڑھی استعمال کرنا(579-No)

سوال: مسجد کی چھت کے لیے زینا ہے، جو کہ مسجد سے باہر سے ہے، اعتکاف اگر دوسری چھت پر کیا جائے تو نمازوں مسجد کے نیچے آکر ادا کریں یا اوپر کی منزل میں ہی پڑھ لیں؟

جواب: صورت مذکورہ میں جب کہ زینہ مسجد سے باہر ہے، معتکفین کو چاہیے کہ مسجد کے نچلے حصے ہی میں اعتکاف کریں، اگر دوسری چھت پر اعتکاف کیا جائے تو ان کو نمازوں کے لیے مسجد کے نچلے حصے میں آنا منع ہے، اوپر ہی کی منزل میں نماز ادا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (212/1، ط: دار الفکر)

(وأما مفسداته) فمنها الخروج من المسجد فلا يخرج المعتكف من معتكفه ليلا ونهارا إلا بعذر، وإن خرج من غير عذر ساعة فسد اعتكافه في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - كذا في المحيط. سواء كان الخروج عامدا أو ناسيا هكذا في فتاوى قاضي خان

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1574 Jan 10, 2019
mutakif kay liye masjid kay baahir wali seerhi istimaal karna, Using the outside stairs of the mosque for mutakif

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.