عنوان: کیا جمعہ کے دن عصر کے بعد پڑھا جانے والا درود شریف حدیث سے ثابت ہے؟(5804-No)

سوال: مفتی صاحب! جمعہ کے دن عصر کے بعد 80 مرتبہ درود شریف پڑھنے والی حدیث صحیح ہے؟

جواب: واضح رہے کہ جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد 80 مرتبہ مخصوص الفاظ کے ساتھ درود شریف پڑھنے کی مذکورہ فضیلت بعض ضعیف روایات سے ثابت ہے، اور جو ضعیف حدیث اپنے شرائط کے مطابق ہو٬ اس پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القول البدیع: (ص: 399، ط: دار الیسر، بحواله فضائل اعمال)
’’من صلّٰی صلاةَ العصر من یوم الجمعة فقال قبل أن یقوم من مکانه : أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیمًا ثمانین مرةً، غفرت له ذنوبُ ثمانین عامًا، وکتبت له عبادة ثمانین سنةً.‘‘

القربة إلی رب العالمین بالصلاۃ علی محمد سید المرسلین: (ص: 114)
’’قال شیخنا أبو القاسم : وروینا عن سهل بن عبداللّٰه قال: من قال في یوم الجمعة بعد العصر :’’ أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلی أٰله وسلم‘‘ ثمانین مرةً ، غفرت له ذنوبُ ثمانین عاماً‘‘

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 969 Nov 21, 2020
kia juma ke / key din asar ke / key baad / bad parha jane / janey wala dorod / doroud shareef hadis / hadees se / sey sabit he?, Is the Durood recited after Asar on Friday confirmed by the Hadith?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.