عنوان: سجدے میں پاؤں زمین پر رکھنے کا حکم(5815-No)

سوال: نمازی اگر سجدے میں اپنے دونوں پاؤں زمین سے اٹھا لے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سجدہ میں دونوں پاؤں کو زمین پر رکھنا واجب ہے، اگر پورے سجدے کے دوران دونوں پاؤں زمین سے اٹھے رہیں تو نماز ادا نہیں ہوگی اور اس نماز کا اعادہ کرنا ضروری ہوگا، البتہ اگر دونوں پاؤں میں سے کسی ایک کا بھی کوئی حصہ ایک تسبیح کے بقدر زمین پر رکھ دیا تو نماز ہو جائے گی، لیکن بغیر عذر کے سجدہ کی حالت میں صرف ایک پاؤں یا اس کا کوئی حصہ رکھنا مکروہ تحریمی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

شرح العینی: (ص: 30)
الخامس السجود لقوله تعالیٰ ارکعوا واسجدوا وفی حاشیۃ العینی السجود بجبھتہ وقدمیہ ووضع اصبع واحدۃ شرط۔
الخامس تعدیل الارکان وھو تسکین الجوارح فی الرکوع والسجود حتیٰ تطمئن مفاصلہ وادناہ مقدار تسبیحۃ وفی حاشیۃ العینی ای تسکین الجوارح فی الرکوع والسجود بقدر تسبیحۃ۔

فتح القدیر: (305/1)
وأما افتراض وضع القدم فلأن السجود مع رفعھما بالتلاعب أشبہ منہ بالتعظیم والاجلال، ویکفیہ وضع اصبع واحدۃ وفی الوجیز وضع القدمین فرض فإن وضع إحداھما دون الاخری جازویکرہ۔

رد المحتار: (447/1)
لو لم یضع شیئاً من القدمین لم یصح السجود۔

الدر المختار: (464/1)
(وتعدیل الارکان) أی تسکین الجوارح قدر تسبیحۃ فی الرکوع والسجود وکذا فی الرفع منھما۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 728 Nov 23, 2020
sajday / sajde me / mein pair / paon zameen par rakhne / rakhney ka hokom / hokum, Order to keep the feet on the ground in prostration

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.