عنوان: خلع کی عدت اور خلع کے بعد اسی شوہر سے نکاح کرنے کا حکم(5825-No)

سوال: خلع کی عدت کتنی ہے؟ نیز کیا عدت پوری ہونے پر دوبارہ اسی مرد سے شادی ہو سکتی ہے؟

جواب: (1) اگر عورت حاملہ نہ ہو، تو خلع کے بعد عدت تین حیض ہیں، اور اگر حاملہ ہو، تو عدت وضع حمل ہوگی۔
(2) اگر خلع نامہ میں تین طلاق کا ذکر نہ ہو تو اس صورت میں اس خلع سے چوں کہ ایک طلاقِ بائن واقع ہوئی ہے، اس لیے دونوں کو دوبارہ ساتھ رہنے کے لیے دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ تجدیدِ نکاح کرنا پڑے گا۔
لیکن اگر خلع نامہ میں تین طلاق کا ذکر ہو تو پھر عورت شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوگی، البتہ اگر عورت سابقہ شوہر کی عدت پوری کرکے دوسری جگہ نکاح کرلے، دوسرے شوہر کا حقوقِ زوجیت ادا کرنے کے بعد انتقال ہوجائے یا وہ حقوقِ زوجیت ادا کرکے خود ہی اسے طلاق دے دے اور اس کی عدت بھی گزر جائے، تو مذکورہ عورت کے لیے سابقہ شوہر سے نئے مہر کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرنا درست ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 228)
وَ الْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوْٓءٍ....الخ

و قوله تعالی: (الطلاق، الایة: 4)
واولات الاحمال اجلہن ان یضعن حملہن....الخ

سنن الدار قطنی: (رقم الحدیث: 134، 45/4، ط: دار المعرفة)
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم جَعَلَ الْخُلْعَ تَطْلِيقَةً بَائِنَةً.

الھدایة: (257/2، ط: دار احیاء التراث العربی)
وإذا كان الطلاق بائنا دون الثلاث فله أن يتزوجها في العدة وبعد انقضائها " لأن حل المحلية باق لأن زواله معلق بالطلقة الثالثة فينعدم قبله۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3082 Nov 24, 2020
khula ki edat / eddat or khula ke / kay bad isi shohar se / sey nikah karne / karnay ka hokom / hokum, Ruling / order to marry the same husband after Khula and The Iddah of Khula

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Divorce

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.