سوال:
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته! دماغی اعصاب کو مضبوط بنانے اور دشمن کی چالوں کو ناکام بنانےکی غرض وغیرہ سے کیا شطرنج کھیلنا جائز ہے؟ فقہ حنفی کے علاوہ دوسرے ائمہ کی رائے بھی بتا دیں۔
جواب: واضح رہے کہ جمہور فقہاء کے مذہب کے مطابق شطرنج کھیلنا ممنوع ہے، لہٰذا دماغی اعصاب کو مضبوط بنانے کے لیے شطرنج کھیلنے کے بجائے اعصابی امراض کے ماہر ڈاکٹر کے مشورے سے کوئی دوا یا خوراک اختیار کر لینی چاہیے، اور اس کے ساتھ ساتھ صبح و شام کے مسنون اذکار کا اہتمام کرنا چاہیے۔ ان شاء اللہ! اس کی وجہ سے دونوں طرح کے مقاصد میں کامیابی حاصل ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفقه الإسلامي و أدلته: (2663/4، ط: دار الفكر)
الشطرنج: ويحرم عند الجمهور غير الشافعية أيضا الشطرنج، قال علي: الشطرنج من الميسر. ومر علي بقوم يلعبون الشطرنج، فقال:ما هذه التماثيل التي أنتم لها عاكفون؟
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی