سوال:
مفتی صاحب! میرے ذہن میں کافی عرصے سے ایک سوال ہے کہ کیا کچا گوشت کھانا جائز ہے، یا گوشت کھانے کے لئے اسے پکانا ضروری ہے، رہنمائی فرمادیں؟
جواب: کچا گوشت کھانا بذاتِ خود جائز ہے، گوشت حلال ہونے کے لیے اس کا پکانا ضروری نہیں ہے، البتہ اگر کچا گوشت کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو، تو اس کا کھانا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (286/5، ط: دار الفکر)
(وأما) (حكمها) فطهارة المذبوح وحل أكله من المأكول
بدائع الصنائع: (61/1، ط: دار الکتب العلمیة)
والدم الذي يبقى في العروق واللحم بعد الذبح طاهر؛ لأنه ليس بمسفوح ولهذا حل تناوله مع اللحم.
فتاوی دار العلوم زکریا: (571/6، ط: زمزم ببلشرز)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی