سوال:
علامہ عینی نے شرح بخاری میں ایک حدیث نقل کی ہے کہ جو شخص ایک مرتبہ مندرجہ ذیل دعا پڑھے، اس کے بعد یہ دعا کرے کہ اس کا ثواب میرے والدین کو پہنچادے تو اس نے والدین کا حق ادا کردیا۔الْحَمْدُ لِله رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلَهُ الْكِبْرِيَاءُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ، لِله الْحَمْدُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلَهُ الْعَظَمَةُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ، لِله الْمُلْكُ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَرَبِّ الأَرْضِ وَرَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلَهُ النُّورُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔
کیا یہ دعا اس فضیلت کے ساتھ درست اور ثابت ہے؟ براہ کرم اس کی تصدیق فرمادیں۔
جواب: مرحوم والدین کے لئے دعا ، استغفار اور ایصال ثواب کرنا متعدد روایات سے ثابت اور باعث ِ فضیلت ہے، البتہ والدین کے حقوق کی ادائیگی کے عنوان سے دریافت کردہ مشہور روایت جس کو حضرت انس رضی اللہ عنہ کے طریق سے مختلف کتب میں نقل کیا جاتا ہے، اس روایت کی سند میں "بشر بن الحسین" نامی راوی ہے، جس پر ائمہ جرح وتعدیل نے شدید جرح کی ہے، لہذا مذکورہ روایت اور اس میں موجود دعا سند کے اعتبار سے انتہائی ضعیف اور منکر ہے،اس کو آگے بیان کرنا درست نہیں۔
ذیل میں اس روایت اور دعا کا ترجمہ نقل کیا جاتا ہے:
"جس شخص نے ان کلمات کو ایک بار پڑھا، اور اس کا ثواب اپنے مرحوم و الدین کو بخشا، سو اس نے اپنے والدین کی زندگی بھر کا حق ادا کردیا، وہ کلمات یہ ہیں "الحمد لله رب السموات والأرض رب العالمين، وله الكبرياء في السموات والأرض وهو العزيز الحكيم، لله الحمد رب السموات والأرض رب العالمين، وله العظمة في السموات والأرض وهو العزيز الحكيم، لله الملك رب السموات ورب الأرض ورب العالمين، وله النور في السموات والأرض وهو العزيز الحكيم" (تمام تعریفوں کے لائق اللہ رب العزت کی ذات ہے، جو آسمان ور زمین ، اور تمام کائنات کا پالنہار ہے، آسمان و زمین میں اسی کے واسطے بڑائی ہے، وہی ذات غالب اور حکمت والی ہے۔ اللہ رب العزت ہی کے لیے تمام حمد وثناء ہیں، جو آسمان و زمین اور کُل کائنات کا رب ہے، اسی کے لیے آسمان وزمین میں عظمت و کبریائی ہے، وہی عزیز وحکیم ذات ہے، اللہ پاک ہی کے لئے باشاہت ہے، جو آسمان وزمین اور ساری سائنات کی پرورش کرنے والا ہے، اسی کے واسطے آسمان وزمین پُر نور ہے، وہی غالب اور حکمت والا ہے)۔
روایت سے متعلق تفصیل وتخریج:
مذکورہ روایت کو محدث ابن شاہین (متوفی:385ھ) نے "الترغیب فی فضائل الاعمال " میں، اور ان کے حوالہ سے علامہ منیجی (متوفی:686ھ) نے "اللباب فی الجمع بین السنة والکتاب"اور علامہ بدر الدین عینی (متوفی:855ھ)نے "عمدة القاری" میں ، جبکہ علامہ عبدالرحمن صفوری (متوفی:894ھ) رحمہم اللہ نے اپنی کتاب نزھة المجالس" میں کتاب "تحفة الحبیب " سے روایت کو نقل کیا ہے۔ البتہ اس روایت کی سند میں راوی "بشر بن حسین" نامی پر ائمہ جرح وتعدیل نے سخت جرح کی ہے، جس کی وجہ سے علامہ سیوطی اور نور الدین ابن عراق الکنانی رحمہم اللہ نے موضوع ومن گھڑت روایات کی نشاندہی کی غرض سے تألیف کردہ اپنی کتب میں اس روایت کو ذکر کیا ہے، اور آخر الذکر نور الدین ابن عراق رحمہ اللہ نے روایت میں موجود علت(راوی بشر بن حسین پر شدید جرح) پر بھی تنبیہ کی ہے۔
راوی" بشر بن حسین " ائمہ جرح وتعدیل کی نگاہ میں:
ذکر کردہ راوی کو بعض نے "ضعیف "، بعض نے "متروک" لکھا ہے، علامہ ابو حاتم ، ابن عراق کنانی اور ہیثمی رحمہم اللہ نے "کذاب "قرار دیا ہے، جبکہ ابن عدی رحمہ اللہ نے اس کی روایات کو "لیس بمحفوظ" لکھا ہے۔ (ملاحظہ ہو :"لسان المیزان، 292/2، الناشر: دار البشائر الإسلامية)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:
الترغيب في فضائل الأعمال وثواب ذلك، لأبي حفص عمر بن أحمد بن عثمان المعروف ب"ابن شاهين": (باب مختصر من كتابي كتاب بر الوالدين، وما فيه من الفضل والندب على ذلك، 94/1، تحقيق: محمد حسن محمد حسن إسماعيل، الناشر: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)
أخرج ابن شاهين بسنده عن شیخه الحسين بن محمد بن عفير الأنصاري، عن الحجاج بن يوسف بن قتيبة، عن بشر بن الحسين، عن الزبير بن عدي، عن أنس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من قال: "الحمد لله رب السموات والأرض رب العالمين، وله الكبرياء في السموات والأرض وهو العزيز الحكيم، لله الحمد رب السموات والأرض رب العالمين، وله العظمة في السموات والأرض وهو العزيز الحكيم، لله الملك رب السموات ورب الأرض ورب العالمين، وله النور في السموات والأرض وهو العزيز الحكيم"، مرة واحدة، ثم قال: اجعل ثوابها لوالدي، لم يبق لوالديه عليه حق إلا أداه إليهما "
اللباب في الجمع بين السنة والكتاب، لأبو محمد جمال الدین المنیجي، باب "يصل ثواب القرآن إلى الميت"، 330/1، المحقق: د. محمد فضل عبد العزيز المراد، الناشر: دار القلم:
روى أبو حفص بن شاهين بإسناده عن أنس بن مالك أن النبي [صلى الله عليه وسلم] قال: " من قال الحمد لله رب السموات ورب الأرض رب العالمين۔۔۔۔الخ
وأیضا ذکره محمود بن أحمد بدر الدین العیني في "عمدة القاري"، کتاب الوضوء، باب الوضوء من غیر حدث، 118/3، الناشر: دار إحياء التراث العربي – بيروت۔
نزهة المجالس ومنتخب النفائس، لعبد الرحمن بن عبد السلام الصفوري: (فصل في المعراج، 101/2، الناشر: المطبعه الكاستلية - مصر)
"ورأيت في تحفة الحبيب فيما زاد على " الترغيب والترهيب عن النبي صلى الله عليه وسلم"، من قال: "الحمد لله رب العالمين رب السموات ورب الأرضين ورب العالمين، وله الكبرياء في السموات والأرض وهو العزيز الحكيم، الحمد لله الملك رب السموات والأرض ورب العالمين، وله العظمة في السموات والأرض وهو العزيز الحكيم"، مرة واحدة، ثم قال: اللهم اجعل ثوابها لوالدي، لم يبق لوالديه عليه حق إلا أداه"۔
مجمع الزوائد، لأبي الحسن نور الدین الهيثمي: (باب ما جاء في صفقتین في صفقة واحدة، 84/4، المحقق: حسام الدين القدسي، الناشر: مكتبة القدسي، القاهرة)
عن أنس-رضي الله عنه- قال: قال رسول الله ﷺ: " «لا يبتاعن أحدكم على بيع أخيه، ولا يخطب على خطبة أخيه» ". رواه أبو يعلى، وفيه بشر بن الحسين، وهو كذاب.
لسان المیزان ، للحافظ ابن حجر العسقلاني، ترجمة: بشر بن الحسين: (292/2، المحقق: عبد الفتاح أبو غدة، الناشر: دار البشائر الإسلامية)
"بشر بن الحسين أبو محمد الأصبهاني الهلالي، صاحب الزبير بن عدي. قال البخاري: "فيه نظر". وقال الدارقطني:"متروک"۔ وقال ابن عدي: "عامة حديثه ليس بمحفوظ".وقال أبو حاتم: "يكذب على الزبير"۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
(مزید سوالات وجوابات کے لیے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com