عنوان: بیوہ، 5 بیٹے اور 4 بیٹیوں میں اٹھتر لاکھ (78,00,000) روپوں کی تقسیم(5921-No)

سوال: والد صاحب فوت ہوگئے ہیں، ورثاء میں ایک بیوہ، پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں، (7800000) اٹہتر لاکھ کی پراپرٹی فروخت کی ہے، کس کو کتنا حصہ ملے گا؟
واضح رہے کہ بیٹیاں ساری شادی شدہ ہیں اور جو پراپرٹی سیل کی ہے، اس میں سارے بھائی رہا کرتے تھے، جس میں بھائیوں نے بجلی کا بل دو لاکھ چڑھا دیا تھا، یہ بل کے پیسے صرف بھائیوں کے حصے میں سے کاٹے جائیں گے یا بہنوں کے حصے میں سے بھی بل کی رقم کٹے گی؟

جواب: صورت مسئولہ میں کل ترکہ کو سولہ (16) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو دو (2)، ہر بیٹے کو بھی دو (2) ، اور ہر بیٹی کو ایک(1) حصہ ملے گا۔
اس حساب سے بیوہ کو نو لاکھ پچھتر ہزار روپے(975000)، ہر بیٹے کو بھی نو لاکھ پچھتر ہزار روپے(975000)، اور ہر بیٹی کو چار لاکھ ستاسی ہزار پانچ سو روپے (487500) ملیں گے۔
اور چونکہ گھروں میں بھائی رہائش پذیر تھے، اور انہوں نے ہی بجلی استعمال کی ہے ، اس لئے اس کے بل بھی انہی کے ذمہ واجب الادا ہیں ، میت کے ذمہ نہیں ، لہذا بجلی کے بل کل ترکہ میں سے ادا نہیں کئے جائیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ....الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایة: 12)
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ ....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 544 Nov 30, 2020
bewah or 4 betion mai seventy eight lacs rupees ki taqseem, Distribution of Rupees Seventy Eight Lakhs (78,00,000) among the widow, 5 sons and 4 daughters.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.