عنوان: مروجہ سودی بینک کے شرح سود اور غیر سودی بینک کے نفع کا تناسب تقریباً ایک جیسا کیوں ہے؟(5926-No)

سوال: روایتی بینک کی سود کی شرح اور اسلامی بینک کا منافع کیوں ایک جیسے ہیں؟ اس کے پیچھے کیا طریقہ کار ہے؟

جواب: واضح رہے کہ خرید و فروخت وغیرہ کے معاملات میں شریعت مطہرہ نے اصولی ہدایات دی ہیں٬ انفرادی معاملات ہوں یا اجتماعی٬ ہر موقعہ پر ان اصول و ضوابط کے اندر رہتے ہوئے اپنے معاملات کو سرانجام دینا ضروری ہے.
اب اگر کوئی شخص شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے کوئی جائز عمل سرانجام دے٬ لیکن اس کا نتیجہ (result) کسی ناجائز عمل کے نتیجے سے مماثلت رکھتا ہو٬ تو پہلے شخص کے عمل کو صرف اس وجہ سے ناجائز نہیں کہا جائے گا کہ اس کا رزلٹ ناجائز عمل کے رزلٹ جیسا ہے٬ بلکہ جائز طریقہ کار پر عمل (follow) کرنے کو جائز اور ناجائز طریقہ کار اختیار کرنے کو ناجائز ہی کہا جائے گا٬ جیساکہ نکاح کے ساتھ اور بغیر نکاح کے تعلق قائم کرکے اولاد کے حصول میں رزلٹ اور نتیجہ ایک ہی ہے٬ لیکن نکاح والا طریقہ کار شریعت کے مطابق ہے٬ اس لئے وہ جائز ہے٬ اور بغیر نکاح والا طریقہ کار شریعت کے خلاف ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے.
بالکل اسی طرح مروجہ سودی بینکنگ کے معاملات شرعی اصولوں کی خلاف ہیں٬ اس لئے اس سے حاصل ہونے والا نفع (profit) ناجائز ہے٬ جبکہ اس کے برخلاف موجودہ دور میں مستند علماء کرام نے بینکنگ کے مروجہ سودی نظام کے متبادل کے طور پر شرعی اصولوں کے مطابق غیر سودی بینکنگ کا نظام تجویز کیا ہے.
اب اگر کوئی بینک ان شرعی اصولوں کی رعایت رکھتے ہوئے اپنے معاملات کو سر انجام دے٬ تو وہ معاملہ ناجائز نہیں کہلائے گا٬ اگرچہ نتیجتاً اس کے نفع کا تناسب سودی بینک کے شرح سود جیسا ہو.
چونکہ غیر سودی بینک نے بعض مجبوریوں کی بناء پر سودی بینکنگ کے شرح سود kibor کو ہی اپنے نفع(profit) کا تناسب مقرر کرنے کا معیار بنایا ہوا ہے٬ جس کی وجہ سے غیر سودی بینک کے نفع کا تناسب اور سودی بینک کا شرح سود تقریباً ایک جیسا ہوتا ہے٬ اگرچہ شرح سود کو اپنے نفع کا معیار بنانا مناسب نہیں ہے٬
لیکن محض نتیجہ ایک جیسا ہونا کسی عمل کے ناجائز ہونے کی دلیل نہیں ہے٬ بلکہ اس عمل کا طریقہ کار (procedure) اگر شرعی اصولوں کے خلاف نہ ہو٬ تو اس عمل کو ناجائز نہیں کہا جائے گا.

و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 874 Dec 01, 2020
murawwaja soodi bank kay shara sood or ghair soodi bank kay nafay ka tanasub taqreeban aik jaisa kiyon hai?, Why is the interest rate of prevailing interest bank and profit ratio of non interest bank almost same?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.