resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: خفیہ نکاح کے بعد اعلانیہ نکاح اور اس میں مہر کی تفصیل

(59423-No)

سوال: کیا ایک ہی لڑکے کے ساتھ دو مرتبہ نکاح کیا جاسکتا ہے؟ میں نے ایک سال پہلے اسی لڑکے کے ساتھ خفیہ نکاح کیا تھا، اور اب میرے گھر والے اسی شخص کے ساتھ دوبارہ میرا نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اب بھی ایک دوسرے کے شوہر اور بیوی ہیں، تو کیا ایسی صورت میں دوبارہ نکاح کرنا شرعاً جائز ہے؟ کیا دوبارہ نکاح کرنے سے نکاح کے شرعی حدود و احکام پر کوئی اثر پڑے گا؟

جواب: واضح رہے کہ اگر عاقل بالغ لڑکا اور لڑکی خفیہ طور پر دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح کر لیں تو شرعی طور پر نکاح منعقد ہو جاتا ہے، جب ایک مرتبہ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نکاح ہو چکا ہو تو دوبارہ نکاح کی شرعاً حاجت نہیں رہتی۔
پوچھی گئی صورت میں اگر پہلا نکاح شرعی گواہوں کی موجودگی میں منعقد ہوا تھا تو اب محض رسمی کارروائی کے طور پر نکاح کرنے کی ضرورت نہیں، البتہ اگر آپ پھر بھی دوبارہ نکاح کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، ایسی صورت میں اگر دوسرے نکاح میں بھی وہی مہر طے کیا گیا جو پہلے نکاح میں مقرر کیا گیا تھا، تو دوسرے نکاح میں مقرر کردہ مہر دینا لازم نہیں، لیکن اگر دوسرے نکاح میں پہلے سے زائد مہر مقرر کیا گیا ہو تو یہ اضافی رقم بھی اصل مہر کے ساتھ شامل ہو جائے گی اور اس کو ادا کرنا لازم ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل :

*رد المحتار : (112/3،ط:سعید)*
"(قوله: وفي الكافي إلخ) حاصل عبارة الكافي: تزوجها في السر بألف، ثم في العلانية بألفين، ظاهر المنصوص في الأصل أنه يلزم الألفان ويكون زيادةً في المهر. وعند أبي يوسف: المهر هو الأول؛ لأن العقد الثاني لغو. فيلغو ما فيه. وعند الإمام: أن الثاني وإن لغا لايلغو ما فيه من الزيادة".

*سنن الترمذی: (رقم الحدیث:1089 ،ط:دارالغرب الاسلامی)*
حدثنا ‌أحمد بن منيع، قال: حدثنا ‌يزيد بن هارون، قال: أخبرنا ‌عيسى بن ميمون الأنصاري ، عن ‌القاسم بن محمد ، عن ‌عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أعلنوا هذا النكاح واجعلوه في المساجد»، واضربوا عليه بالدفوف.

*الدر المختار: (8/3، ط: دار الفکر)*
ويندب إعلانه وتقديم خطبة وكونه في مسجد يوم جمعة بعاقد رشيد وشهود عدول.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah