عنوان: گھر سے باہر نکلتے وقت کی دعا(5945-No)

سوال: مفتی صاحب ! گھر سے باہر نکلتے وقت کونسی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب: جب گھر سے نکلیں تو یہ دعا پڑھیں:
بِسْمِ اللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
ترجمہ:
میں اللہ ہی کے نام کے ساتھ نکلا، (اور) میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، گناہوں سے پھرنے اور عبادت کرنے کی طاقت اللہ ہی کی طرف سے ہے۔
(جامع الترمذی، باب ماجاء ما یقول اذا خرج من بیتہ، حدیث نمبر: 3426)
فضیلت: جو شخص گھر سے نکلتے ہوئے یہ دعا پڑھتا ہے، تو اس سے کہا جاتا ہے کہ تیری کفایت کر دی گئی، اور تجھے بچا لیا گیا، اور شیطان تجھ سے دور ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (باب ماجاء ما یقول اذا خرج من بیته، رقم الحدیث: 3426، ط: دار الحدیث)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ قَالَ يَعْنِي إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ:‏‏‏‏ بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏يُقَالُ لَهُ كُفِيتَ وَوُقِيتَ وَتَنَحَّى عَنْهُ الشَّيْطَانُ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 8775 Dec 02, 2020
ghar say nikaltay waqt ki dua , Dua / prayer when leaving the house

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.