عنوان: پکنک کی گاڑی میں گانا بجانے اور اس کی آمدنی کا حکم(5953-No)

سوال: السلام عليكم، مفتی صاحب! کسی شخص کے پاس بڑی گاڑی ہے، اور وہ پکنک وغیرہ کے لیے بکنگ پر فیملیز کو لے کر جاتا ہے، گاڑی میں گانے بھی بجتے ہیں، تو گانے بجنے کی وجہ سے اس کی گاڑی کی کمائی کا کیا حکم ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ گانا بجانا اور سننا سخت گناہ ہے، احادیث میں گانا بجانے اور سننے کے متعلق کثرت سے وعیدیں وارد ہوئی ہیں، نیز گانا بجانے اور موسیقی کے آلات سے سوائے بے دینی، گناہوں کی کثرت، بے شرمی و بے حیائی، اور بے سکونی وغیرہ کے کوئی چیز نہیں پھیلی، ایک مسلمان کو اپنا وقت گانے سننے بجانے کے بجائے قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور سننے میں صرف کرنا چاہئے، البتہ گاڑی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا مدار چونکہ گانے سننے پر نہیں ہے، اس لیے اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو حرام تو نہیں کہا جا سکتا، البتہ گانا بجانے سے احتراز کرنا، ہر حال میں لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

احکام القرآن للتھانوی: (226/3)
"لان الغناء یطلق علی رفع الصوت وعلی الترنم الذی تسمیہ العرب النصب وعلی الحداء ولا یسمی فاعلہ مغنیا ۔۔۔ ثم ھذا کلہ کلام علی الغناء من حیث انہ غناء مع قطع النظر عما ینضم الیہ محن المنکرات والمعاصی عادۃ باجتماع اھل الھوی والسماع عن النساء والاجنبیات او من الامارد او سماع ما یتضمن الحرام من الکلام کالتشبیب بامراۃ مسماۃ معروفۃ حیۃ او کغیبۃ انسان ۔۔۔ فانہ حرام باطباق النصوص وباجماع المسلمین لایختلف فیہ مسلمان اھ۔".

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 2211)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ الْمُسْتَلِمِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ رُمَيْحٍ الْجُذَامِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِذَا اتُّخِذَ الْفَيْءُ دُوَلًا، ‏‏‏‏‏‏وَالْأَمَانَةُ مَغْنَمًا، ‏‏‏‏‏‏وَالزَّكَاةُ مَغْرَمًا، ‏‏‏‏‏‏وَتُعُلِّمَ لِغَيْرِ الدِّينِ، ‏‏‏‏‏‏وَأَطَاعَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَعَقَّ أُمَّهُ، ‏‏‏‏‏‏وَأَدْنَى صَدِيقَهُ وَأَقْصَى أَبَاهُ، ‏‏‏‏‏‏وَظَهَرَتِ الْأَصْوَاتُ فِي الْمَسَاجِدِ، ‏‏‏‏‏‏وَسَادَ الْقَبِيلَةَ فَاسِقُهُمْ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ زَعِيمُ الْقَوْمِ أَرْذَلَهُمْ، ‏‏‏‏‏‏وَأُكْرِمَ الرَّجُلُ مَخَافَةَ شَرِّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَظَهَرَتِ الْقَيْنَاتُ وَالْمَعَازِفُ، ‏‏‏‏‏‏وَشُرِبَتِ الْخُمُورُ، ‏‏‏‏‏‏وَلَعَنَ آخِرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَوَّلَهَا، ‏‏‏‏‏‏فَلْيَرْتَقِبُوا عِنْدَ ذَلِكَ رِيحًا حَمْرَاءَ وَزَلْزَلَةً وَخَسْفًا وَمَسْخًا وَقَذْفًا، ‏‏‏‏‏‏وَآيَاتٍ تَتَابَعُ كَنِظَامٍ بَالٍ قُطِعَ سِلْكُهُ فَتَتَابَعَ

البحر الرائق: (کتاب الکراھیة، فصل فی اللبس، 188/8، ط: کوئته)
الملاہي کلہا حرام حتی التغني بضرب القصب۔

الدر المختار: (502/9، ط: زکریا)
ودلت المسئلۃ أن الملاہي کلہا حرام، ویدخل علیہم بلا إذنہم لإنکار المنکر، قال ابن مسعود: صوت اللہو والغناء ینبت النفاق في القلب کما ینبت الماء النبات۔ وفي البزازیۃ: استماع صوت الملاہي کضرب قصب ونحوہ حرام۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 719 Dec 03, 2020
picnic ki gaari mai gaana bajana or uski aamdani ka hukum , Ruling / order for playing songs in a picnic carriage / bus and its income

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.