عنوان: نماز سے پہلے اذان دینا مسنون ہے (6-No)

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب !
اکثر مقامات پر مصلے ہوتے ہیں مثلا آفس یا اسپتال وغیرہ میں،
کیا وہاں اذان کے بغیر جماعت کی نماز ادا کی جا سکتی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اذان مسجد کے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ جہاں کہیں بھی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنی ہو، تو نماز کے لیے اذان دینا مسنون ہے، لہذا آپ ہسپتال یا فیکٹری وغیرہ کے مصلے میں نماز پڑھیں، تو اذان دیکر نماز پڑھا کریں، البتہ بغیر اذان کے بھی نماز صحیح ہوجاتی ہے، مگر خلافِ سنت ہوگی اور ترکِ سنت کا وبال ہوگا،
اور ترک اذان کی عادت ہوجائے، تو ترک واجب کی طرح گناہ ہوگا، لیکن جماعت بہر صورت صحیح ہوجاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (384/1، ط: دار الفکر)
وهو سنة) للرجال في مكان عال (مؤكدة) هي كالواجب في لحوق الإثم (للفرائض) الخمس (في وقتها ولو قضاء) لأنه سنة للصلاة حتى يبرد به لا للوقت۔

الھدایۃ: (43/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
" الأذان سنة للصلوات الخمس والجمعة دون ما سواها " للنقل المتواتر "

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 482 Dec 21, 2018
namaz se say pehlay azan adhan dena masnoon sunnat hay, It is masnun sunnah to give azan before prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.