عنوان: "مینا" یا دیگر پرندے پالنا اور گھر میں رکھنا (6009-No)

سوال: کیا "مینا" پرندے کو پالتو جانور کے طور پر رکھنا جائز ہے؟

جواب: "مینا" یا دیگر پرندے پالنا اور گھر میں رکھنا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:
1۔ ان کو پالنے میں کسی دوسرے کو تکلیف نہ ہو۔
2۔ ان کی غذا، سردی، گرمی، اور بارش سے حفاظت کا مناسب بندوبست کیا جائے۔
3۔ ان کا پنجرہ اتنا بڑا ہو کہ اس میں ان کو اذیت نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 5850)
عن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم أحسن الناس خلقا، و كان لي أخ، يقال له: أبو عمير، قال: أحسبه فطيما، و كان إذا جاء قال: "يا أبا عمير ما فعل النغير"، نغر كان يلعب به ۔

رد المحتار: (401/6، ط: سعید)
قولہ: ”وأما للاستئناس فمباح“: قال فی المجتبی رامزاً: لا بأس في حبس الطیور والدجاج فی بیتہ ولکن یعلفھا ۔۔۔ الخ، وفي فتاوی قاریٴ الھدایة: سئل ھل یجوز حبس الطیور المفردة وھل یجوز عتقھا وھل في ذلک ثواب؟۔۔۔ الخ، فأجاب: یجوز حبسھا للاستئناس بھا وأما إعتاقھا فلیس فیہ ثواب۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 996 Dec 05, 2020
maina ya deegar parinday palna or ghar mai rakhna, Breeding and keeping at home "minna" / Meadowlarks or other birds

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.