عنوان: بٹ کوئن (bitcoin) کرنسی کا حکم(6013-No)

سوال: مفتی صاحب ! کیا بٹ کوئین کرنسی حلال ہے؟

جواب: بٹ کوئن (bitcoin) کرنسی چونکہ کرنسی کی ایک جدید ڈیجیٹل شکل ہے، جس کی حقیقیت ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہوئی، نیز اس کے ریٹ میں تیزی سے تبدیلی کی وجہ سے اس میں عدم استحکام اور بہت سے ملکوں میں حکومتوں کی پشت پناہی نہ ہونے اور اس قسم کے دیگر مختلف پہلووں سے علماء کرام تحقیق کر رہے ہیں، لیکن اب تک اس پر شرعی اصولوں کا اطلاق اور اس کی شرعی حیثیت پورے طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے، اس لئے فی الحال اس کے ذریعے معاملات میں لین دین کرنے سے احتیاط کرنی چاہئے.

و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1728 Dec 05, 2020
bitcoin currency ka hukum, Ruling on Bitcoin currency

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.