سوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا تعلق ایک خوشحال خاندان سے ہے اور میرے والدین میرے لیے رشتہ تلاش کر رہے ہیں، ایک لڑکا اچھا تھا، لیکن ہم نے یہ کہہ کر رشتہ مسترد کر دیا کہ وہ ہماری طرح امیر نہیں تھا بلکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتا تھا، اس لڑکے نے ہمیں ایک پیغام بھیجا، جس میں اس نے کہا:“آپ لوگ رشتہ نہیں ڈھونڈ رہے بلکہ اسٹیٹس ڈھونڈ رہے ہیں، آپ جین زی (Gen Z) ہیں، لیکن مسلمان نہیں، آپ کو شرعی تقاضوں اور شادی کی ضروریات کا علم نہیں، اسی لیے آپ پیسوں کو اہمیت دیتی ہیں اور آپ کو مالی معاملات سے متعلق معاہدے چاہیے۔”
میرا سوال یہ ہے کہ اگر حقیقت میں دیکھا جائے تو کیا یہ غلط ہے کہ ہم اپنے لیے ایک خوشحال اور مستحکم مالی حیثیت رکھنے والا لڑکا تلاش کریں؟ اگر ہم کسی متوسط طبقے کے لڑکے سے شادی کر بھی لیں اور وہ ہمارے اخراجات پورے نہ کر سکے تو پھر ہمارا گزارا کیسے ہوگا؟ اس معاملے میں اسلام کا تصور کیسے لاگو ہوتا ہے؟ براہِ کرم میری بات واضح فرمائیں۔
جواب: واضح رہے کہ شریعت نے نکاح کے سلسلے میں جن چیزوں کے اندر کفاءت یعنی برابری اور ہم پلّہ ہونے کا اعتبار کیا ہے، ان میں ایک خاندانی پیشہ اور مالداری بھی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ لڑکے کا خاندانی پیشہ ایسا ہو کہ عرف میں وہ لڑکی والوں کے پیشے کے مقابلے میں کمتر اور حقیر نہ سمجھا جاتا ہو، اور لڑکا لڑکی کے مہر مؤجل اور خرچہ (نان نفقہ) دینے پر بھی قادر ہو۔ اسی طرح شریعت نے شوہر پر لازم نان نفقہ میں بیوی کی حیثیت کا بھی اعتبار کیا ہے، لہذا اگر میاں بیوی دونوں مالدار ہوں تو مالداروں والا خرچہ دینا ہوگا، اور اگر دونوں غریب ہوں تو غریبوں والا اور اگر ایک مالدار اور دوسرا غریب ہو تو درمیانے درجے کا خرچہ لازم ہوگا۔
سوال میں پوچھی گئی صورت میں اگر لڑکا مذکورہ تفصیل کے مطابق آپ کے ہم پلّہ نہیں ہے، اور اس وجہ سے آپ نے اس کا رشتہ قبول نہیں کیا ہے تو اس وجہ سے آپ پر کوئی گناہ نہیں ہے۔تاہم حدیث میں دینداری کوترجیح دینے کی ترغیب آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المبسوط للسرخسي: (24/5، ط: دار المعرفة، بيروت)
الْكَفَاءَةُ فِي خَمْسَةِ أَشْيَاءَ (أَحَدُهَا) النَّسَبُ...(وَالثَّانِي): الْكَفَاءَةُ فِي الْحُرِّيَّةِ...(وَالثَّالِثُ): الْكَفَاءَةُ مِنْ حَيْثُ الْمَالُ.....(وَالرَّابِعُ): الْكَفَاءَةُ فِي الْحِرَفِ، وَالْمَرْوِيُّ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - أَنَّ ذَلِكَ غَيْرُ مُعْتَبَرٍ أَصْلًا، وَعَنْ أَبِي يُوسُفَ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - أَنَّهُ مُعْتَبَرٌ حَتَّى إنَّ الدَّبَّاغَ وَالْحَجَّامَ وَالْحَائِكَ وَالْكَنَّاسَ لَا يَكُونُ كُفُؤًا لِبِنْتِ الْبَزَّازِ وَالْعَطَّارِ، وَكَأَنَّهُ اعْتَبَرَ الْعَادَةَ فِي ذَلِكَ، وَوَرَدَ حَدِيثٌ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ أَنَّهُ قَالَ: «النَّاسُ أَكْفَاءٌ إلَّا الْحَائِكَ وَالْحَجَّامَ» وَلَكِنَّ أَبُو حَنِيفَةَ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - قَالَ: الْحَدِيثُ شَاذٌّ لَا يُؤْخَذُ بِهِ فِيمَا تَعُمُّ بِهِ الْبَلْوَى، وَالْحِرْفَةُ لَيْسَتْ بِشَيْءٍ لَازِمٍ فَالْمَرْءُ تَارَةً يَحْتَرِفُ بِحِرْفَةٍ نَفِيسَةٍ، وَتَارَةً بِحِرْفَةٍ خَسِيسَةٍ بِخِلَافِ صِفَةِ النَّسَبِ؛ لِأَنَّهُ لَازِمٌ لَهُ، وَذُلُّ الْفَقْرِ كَذَلِكَ فَإِنَّهُ لَا يُفَارِقُهُ۔(وَالْخَامِسُ:) الْكَفَاءَةُ فِي الْحَسَبِ۔
رد المحتار (574/3، ط: سعید)
قال في البحر: واتفقوا على وجوب نفقة الموسرين إذا كانا موسرين، وعلى نفقة المعسرين إذا كانا معسرين وإنما الاختلاف فيما إذا كان أحدهما موسرا والآخر معسرا، فعلى ظاهر الرواية الاعتبار لحال الرجل، فإن كان موسرا وهي معسرة فعليه نفقة الموسرين، وفي عكسه نفقة المعسرين. وأما على المفتى به فتجب نفقة الوسط في المسألتين وهو فوق نفقة المعسرة ودون نفقة الموسرة"
البحر الرائق: (190/4، ط: دار الكتاب الاسلامي)
واتفقوا على وجوب نفقة الموسرين إذا كانا موسرين وعلى نفقة المعسرين إذا كانا معسرين، وإنما الاختلاف فيما إذا كان أحدهما موسرا والآخر معسرا فعلى ظاهر الرواية الاعتبار لحال الرجل فإن كان موسرا وهي معسرة تجب عليه نفقة الموسرين ولا يجب عليه أن يطعمها مما يأكل، لكن قال مشايخنا يستحب له أن يؤاكلها؛ لأنه مأمور بحسن العشرة معها وذا في أن يؤاكلها لتكون نفقتها ونفقته سواء وإن كان معسرا وهي موسرة وجب عليه نفقة المعسرين؛ لأنها لما تزوجت معسرا فقد رضيت بنفقة المعسرين، وأما على المفتى به فتجب نفقة الوسط في المسألتين وهي فوق نفقة المعسرة ودون نفقة الموسرة
العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: (70/1، ط: دار المعرفة)
قولهم يعتبر في النفقة حالهما يشمل الثلاثة لما في الخلاصة أن النفقة إذا أطلقت تنصرف إلى الطعام والكسوة والسكنى اه
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی