resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: شوہر کی رضامندی کے بغیر بیوی کا اپنے پیسوں سے سامان خریدنا

(60495-No)

سوال: ایک بیوی نے اپنے ذاتی حلال پیسوں سے کچن اور گھر کی سہولت کے لیے جوسر، چوپر اور ویکیوم کلینر خریدا ہے۔ شوہر ان چیزوں کو غیر ضروری سمجھ کر اعتراض کر رہے ہیں اور فضول خرچی کہہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ خریداری بیوی کے اپنے پیسوں سے ہوئی ہے اور شوہر ساتھ مارکیٹ گئے تھے۔ کیا شوہر کی مرضی کے بغیر بیوی کا اپنے پیسوں سے یہ سامان خریدنا شرعاً گناہ یا نافرمانی کے زمرے میں آتا ہے؟

جواب: اگر بیوی نے مذکورہ سامان اپنے ذاتی حلال مال سے خریدا ہے تو محض شوہر کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے وہ گناہ گار نہیں ہوگی، کیونکہ عورت اپنے مال کی خود مالک ہے۔ تاہم میاں بیوی کے لیے باہمی مشورے سے گھریلو امور سر انجام دینا بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*مجلة الأحكام العدلية:(المادة:1192،ص:230، ط:نورمحمد)*
"المادة (1192) كل يتصرف في ملكه كيفما شاء."

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah