سوال:
السلام وعلیکم ورحمتہ اللّہ وبرکاتہ! امید ہے کہ تمام مفتیان حضرات اللّہ کے حکم سے بخیریت ہوں گے۔ ایک رہنمائی مطلوب ہے۔ آج کل اسلامی ویڈیوز کسی بھی دعاؤں کا اہتمام یا روز مرہ کی زندگی میں پڑھنے والی دعائیں اور احادیث کو AI ویڈیوز کی مدد سے بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جارہا ہے اور یہ چیز بڑھتی جارہی ہے ایسی ویڈیوز کو دیکھنا اور آگے پوسٹ کرنے کا کیا حکم ہے؟ چونکہ AI سے غلطیاں بھی ہوتی ہیں تو شاید کوئی دعا یا حدیث کا مفہوم غلط بھی ہو سکتا ہے۔ جزاک اللّہ خیرا
جواب: السلام وعلیکم ورحمتہ اللّہ وبرکاتہ! امید ہے کہ تمام مفتیان حضرات اللّہ کے حکم سے بخیریت ہوں گے۔ ایک رہنمائی مطلوب ہے۔ آج کل اسلامی ویڈیوز کسی بھی دعاؤں کا اہتمام یا روز مرہ کی زندگی میں پڑھنے والی دعائیں اور احادیث کو واضح رہے کہ AI یعنی آرٹیفیشل انٹیلجنس (مصنوعی ذہانت) محض ایک ذریعہ اور آلہ ہے، لہٰذا اس کے ذریعے تیار کردہ اسلامی ویڈیوز کو دیکھنا یا آگے شیئر کرنا بذاتِ خود ناجائز نہیں ہے، بشرطیکہ ان کا مواد شرعاً درست ہو اور ان میں کوئی ناجائز چیز شامل نہ ہو۔
البتہ چونکہ AI سے تیار کردہ مواد میں غلطی کا امکان موجود ہوتا ہے، اس لیے خصوصاً قرآنی آیات، احادیث، مسنون دعاؤں اور شرعی احکام پر مشتمل مواد کو کسی مستند ذریعے یا مستند علماء سے تصدیق کرکے اطمینان کیے بغیر شئیر کرنے سے گریز کرنا چاہیے، نیز اگر کسی ویڈیو میں آیت، حدیث، دعا یا اس کا ترجمہ و مفہوم غلط ہو یا شرعی مسئلہ غلط بتایا جارہا تو جانتے بوجھتے اسے نشر کرنا یا شئیر کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
*القرآن الكريم: (الحجرات، الآية: ٦)*
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ ●﴾
*القرآن الكريم: (الإسراء، الآية: ٣٦)*
﴿وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِﵟعِلۡمٌۚﵞ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا●﴾
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی