عنوان: ختمِ نبوت کا مطلب (6139-No)

سوال: مفتی صاحب! ختمِ نبوت کا کیا مطلب ہے؟

جواب: ختمِ نبوت کا مفہوم یہ ہے کہ انسانیت کی رشد و ہدایت کے لیےنبوت و رسالت کا جو سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع کیا گیا تھا ، وہ مقدس سلسلہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ پر مکمل و اختتام پذیر کردیا گیا ہے۔ آنحضرت ﷺ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجے ہوئے آخری نبی اور رسول ہیں، آپ ﷺ کے بعد کوئی شخص عہدہ نبوت پر فائز نہیں ہوسکتا، اسی طرح آپﷺ کا لایا ہوا دین قیامت تک آنے والے انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے نازل کیا گیا ہے، لہذا آپ ﷺ کے بعد کسی پر وحی نہیں آسکتی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا الہام ہو سکتا ہے جو دین میں حجت ہو، اسلا م کا یہی عقیدہ "ختم نبوت" کہلاتا ہے، پس اگر کوئی شخص آپ ﷺ کے بعد کسی بھی قسم کی نبوت یا رسالت کا دعویٰ کرے گا تو ایسا شخص کذّاب اور دائرہ اسلام سے خارج ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الاحزاب: الآیۃ: 40)
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِكُمۡ وَلٰكِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًاo

صحیح البخاری: (رقم الحدیث: 3455)
وعن أَبي هريرةَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قالَ رَسُول اللَّه ﷺ: كَانَت بَنُو إسرَائِيلَ تَسُوسُهُمُ الأَنْبياءُ، كُلَّما هَلَكَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبيٌّ، وَإنَّهُ لا نَبِيَّ بَعدي، وسَيَكُونُ بَعدي خُلَفَاءُ فَيَكثُرُونَ۔

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 2272)
إنَّ الرسالةَ و النُّبوَّةَ قد انقطعتْ ، فلا رسولَ بعدي و لا نبيَّ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2560 Dec 14, 2020
khatm e nabuwwat ka matlab, The meaning of the end of prophet hood / khatm e nabuwwat

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.