سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! کسی دن کو کالا دن قرار دینا کیسا ہے؟
جواب: واضح ہو کہ تمام دن اللہ تعالی کے بنائے ہوئے ہیں، ایک ہی دن میں کہیں کسی کو کوئی خوش مل رہی ہوتی ہے، تو کہیں کوئی غم میں مبتلا ہوتا ہے۔
حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، وہ زمانہ کو گالی دیتا ہے، حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں سب کچھ ہے، میں رات اور دن کو ادلتا بدلتا رہتا ہوں۔
اس وجہ سے کسی حادثہ والے دن کو "سیاہ دن" ( Black day ) کہنا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاری: (باب ما یھلکنا الا الدھر، رقم الحدیث: 4826، ط: دار الکتب العلمیۃ)
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: قال اللہ عز و جل: یؤذینی ابن آدم یسب الدہر، و انا الدھر بیدی الامر اقلب اللیل و النھار۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی