عنوان: غلیل سے شکار کرنے کا حکم(6213-No)

سوال: ہم دوست ہر اتوار شکار کے لیے جاتے ہیں، ہمارے بعض دوست غلیل کے ذریعے شکار کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا غلیل کے ذریعے شکار کرنا درست ہے؟

جواب: واضح رہے کہ غلیل کے ذریعے شکار کرنے سے اگر شکار مرجائے، تو وہ شکار حلال نہیں ہوگا، اس لئے کہ غلیل تیز دھار آلات میں شامل نہیں ہے، اور شکار کے لئے تیز دھار آلہ ہونا ضروری ہے، البتہ اگر غلیل سے شکار زخمی ہوجائے، اور مرنے سے پہلے اسے ذبح کردیا جائے، تو وہ شکار حلال ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (471/6، ط: دار الفکر)
قال قاضي خان: لا يحل صيد البندقة والحجر والمعراض والعصا وما أشبه ذلك وإن جرح؛ لأنه لا يخرق إلا أن يكون شيء من ذلك قد حدده وطوله كالسهم وأمكن أن يرمي به؛ فإن كان كذلك وخرقه بحده حل أكله، فأما الجرح الذي يدق في الباطن ولا يخرق في الظاهر لا يحل لأنه لا يحصل به إنهار الدم؛ ومثقل الحديد وغير الحديد سواء، إن خزق حل وإلا فلا اه.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 652 Dec 18, 2020
ghulail say shikar karne ka hukum, Ruling / order / command to hunt by Catapult / Stone-bow.

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.