سوال:
مفتی صاحب! میں نے ایک جگہ کتاب میں پڑھا کہ کھانا کھاتے وقت خاموش نہیں رہنا چاہیے، اس لیے کہ یہ مجوسیوں کی عادت تھی، کیا واقعی یہ بات درست ہے؟
جواب: کھانا کھاتے وقت بالکل خاموش رہنا مکروہ ہے، کیونکہ یہ مجوسیوں کی عادت تھی، اور غیر مسلموں کی مشابہت اپنانے سے شریعت مطہرہ نے ہمیں منع فرمایا ہے، البتہ کھانے کے دوران اچھی اور اصلاح کی باتیں کرنی چاہیے اور فضول باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (345/5، ط: دار الفکر)
يكره السكوت حالة الأكل؛ لأنه تشبه بالمجوس، كذا في السراجية.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی