عنوان: حج بدل کرنے والا کہاں سے نیت کرے گا؟(6264-No)

سوال: مفتی صاحب! میں اپنے فوت شدہ چچا کی طرف سے حج بدل کرنے جا رہا ہوں، سوال یہ ہے کہ میں حج بدل کی نیت کہاں سے کروں، میقات سے نیت کروں یا کراچی میں جس جگہ چچا کا انتقال ہوا تھا، وہاں سے نیت کروں؟

جواب: واضح رہے کہ حج یا عمرہ کی نیت، احرام باندھتے وقت میقات سے کی جاتی ہے، لہذا حج بدل کرنے والے کے لئے ایسی جگہ سے احرام باندھنے کی نیت کرنا، جہاں میت کا انتقال ہوا ہو، کوئی معنی نہیں رکھتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (476/2، ط: دار الفکر)
(وحرم تأخير الإحرام عنها) كلها (لمن) أي لآفاقي (قصد دخول مكة) يعني الحرم

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 964 Dec 21, 2020
hajj e badal karne wala kaha say niyyat karayga?, From where will the one who is performing Hajj e badala intend?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.