سوال:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے صبح کے وقت یہ کلمات پڑھے: رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا و بمحمد صلی اللہ علیہ وسلم نبیا۔ تو میں ضمانت دیتا ہوں کہ روز محشر اس کا ہاتھ تھامے رکھونگا، یہاںتکہ وہ جنت میں داخل ہوجائے۔
(المعجم الکبیر لطبرانی، رقم الحدیث 838) کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب: سوال میں دریافت کردہ روایت کو امام طبرانی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب "المعجم الکبیر" میں ذکرکیا ہے، چونکہ مذکورہ روایت الفاظ کی کمی وبیشی کے ساتھ متعدد سندوں سے کتب حدیث میں وارد ہے،جس سے روایت کو تقویت حاصل ہورہی ہے، لہذا اس روایت پر عمل کرنا اور اس کو آگے نقل کرنا درست ہے۔ روایت کا ترجمہ درج ذیل ہے:
حضرت منیذر صحابی رسول ﷺ (جو افریقہ کے رہنے والے تھے) سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہے: "رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا ، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ، وَبِمُحَمَّدٍ ﷺ نَبِيًّا" (میں اپنے اللہ کے پروردگار ہونے اور اسلام کے دین ہونے اور حضرت محمد ﷺ کے نبی ہونے پر راضی ہوں)، تو میں اس شخص کو ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کرانے کا ذمہ دار ہوں"۔ ( المعجم الکبیر للطبراني، رقم الحدیث: 838)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل :
المعجم الکبیر للطبراني، باب المیم، منیذر الأسلمي، 355/20، رقم الحدیث: 838، المحقق: حمدي بن عبد المجيد السلفي، دار النشر: مكتبة ابن تيمية – القاهرة:
عن المنيذر صاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم - وكان يكون بإفريقية - قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " من قال إذا أصبح: "رضيت بالله ربا، وبالإسلام دينا، وبمحمد نبيا"، فأنا الزعيم لآخذ بيده حتى أدخله الجنة"۔
سنن الترمذي، أبواب الدعوات، باب ماجاء في الدعاء إذا أصبح وإذا أمسی، 331/5، رقم الحدیث: 3389، المحقق: بشار عواد معروف، الناشر: دار الغرب الإسلامي - بيروت:
عن ثوبان-رضي الله عنه-، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من قال حين يمسي: رضيت بالله ربا، وبالإسلام دينا، وبمحمد نبيا، كان حقا على الله أن يرضيه".
شرح أبي داؤد لبدر الدین العیني، کتاب الصلاة، باب ما یقول إذا سمع المؤذن، 485/2، رقم الحدیث:507، المحقق: أبو المنذر خالد بن إبراهيم المصري، الناشر: مكتبة الرشد - الرياض:
قوله: " رضيتُ بالله ربّا " أي: قنعتُ به، واكتفيتُ به، ولم أطلب معه غيره.وقوله: "وبمحمد رسولاً " أي: رضيتُ بمحمد رسولا إليّ، وإلى سائر المسلمين.وقوله: " وبالإسلام دينا " أي: رضيت بالإسلام دينا بمعنى: لم أبتَغ في غير طريق الإسلام، ولم أسلك إلا ما يُوافق شرع محمد- عليه السلام-، أو لم أبتغ غير الإسلام دينا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی