سوال:
مفتی صاحب! ہمارے علاقہ میں ایک کالے رنگ کا پرندہ پایا جاتا ہے، جس کی سریلی آواز ہوتی ہے، اردو میں ہم اسے کوئل کہتے ہیں، سوال یہ ہے کیا ہم کوئل کھا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: کوئل کا شمار نہ پنجوں سے شکار کرنے والے پرندوں میں ہوتا ہے اور نہ ہی وہ مردار کھاتا ہے، لہذا کوئل کا کھانا حلال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (289/5، ط: دار الفکر)
والمستأنس منه كالدجاج والبط، والمتوحش كالحمام والفاختة والعصافير والقبج والكركي والغراب الذي يأكل الحب والزرع ونحوها حلال بالإجماع
الفقه الإسلامي و أدلته: (147/4، ط: دار الفکر)
ويجوز بالإجماع أكل الأنعام (الإبل والبقر والغنم) لإباحتها بنص القرآن الكريم، كما يجوز أكل الطيور غير الجارحة كالحمام والبط والنعامة والأوز، والسمان، والقنبر، والزرزور، والقطا، والكروان، والبلبل وغير ذلك من العصافير.
کذا فی فتاوی بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 144107201165
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی