resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: نکاح کے خطبہ اور تقریب کے بغیر گواہوں کی موجودگی میں مرد و عورت کا نکاح کرنا

(63623-No)

سوال: ایک مسلمان مرد اور عورت دونوں بالغ تھے اور دونوں نے باہمی رضامندی سے نکاح کرنے پر اتفاق کیا، مہر 350,000 بنگلہ دیشی ٹکا مقرر کیا گیا، دو بالغ مسلمان مرد بطور گواہ موجود تھے، جبکہ دو مسلمان خواتین بھی موجود تھیں، گواہوں کے سامنے مرد اور عورت دونوں نے واضح طور پر "قبول ہے" کہا۔
تاہم نکاح کی باقاعدہ تقریب یا خطبۂ نکاح نہیں پڑھایا گیا، نکاح پڑھانے والے شخص نے صرف مہر کے بارے میں پوچھا اور گواہوں کی موجودگی میں دونوں سے "قبول ہے" کہلوایا۔ حنفی فقہ کے مطابق کیا یہ نکاح صحیح اور منعقد ہوگیا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ نکاح کے موقع پر خطبہ پڑھنا مسنون ہے، تاہم اگر خطبہ پڑھے بغیر دو گواہوں کی موجودگی میں مرد اور عورت ایجاب و قبول کرکے باقاعدہ نکاح کرلیں تو اس سے بھی نکاح منعقد ہوجاتا ہے۔
پوچھی گئی صورت میں اگر مذکورہ مرد اور عورت نے دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کرلیا ہو تو دونوں کا نکاح منعقد ہوگیا ہے، لہٰذا دونوں کے لیے میاں بیوی کی حیثیت سے رہنا جائز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهداية: (185/1، ط: دار احياء التراث العربي)
قال: "النكاح ينعقد بالإيجاب والقبول بلفظين يعبر بهما عن الماضي " لأن الصيغة وإن كانت للإخبار وضعا فقد جعلت للإنشاء شرعا دفعا للحاجة".

و فيه أيضاً: (185/1، ط: دار احياء التراث العربي)
قال: " ولا ينعقد نكاح المسلمين إلا بحضور شاهدين حرين مسلمين بالغين عاقلين أو رجل أو وامرأتين.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah