resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: رہائشی منصوبہ تیار ہونے سے پہلے اس کی فائل کی خرید و فروخت کرنے کا حکم

(63642-No)

سوال: ‎السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہایک زیر تعمیر رہائشی منصوبہ ہے جو ابھی تیار نہیں ہوا ہے لیکن رینڈر سے فائل خرید لی گئی ہے، ڈاؤن پیمنٹ میں کچھ پیسوں کے عوض یہ فائل ہم نے اس سے خرید لی ہے اور پھر اب قسطیں بن گئی ہیں، اب تیسرا شخص آکر کہتا ہے کہ یہ فائل کے حقوق آپ مجھے بیچ دو چنانچہ وہ فائل مہنگے داموں اس کو بیچ دی جاتی ہے، حالانکہ وہ چیز ابھی تک تیار نہیں ہوئی ہے، لیکن چونکہ اس کا نقشہ پاس ہوچکا ہے اور اس پر کام بھی چل رہا ہے تو یقینی سے بات ہے کہ یہ بلڈنگ تیار ہوگی تو کیا اس کا نفع رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ پوچھی گئی صورت زیر تعمیر رہائشی منصوبہ کی فائل خریدنا استصناع (آرڈر پر کوئی چیز تیار کروانے) کی صورت ہے، اس لئے فائل جس فلیٹ کی نمائندگی کرتی ہے، اگر اس کا معیار و مقدار اور قیمت وغیرہ واضح طور پر طے کردی جائے تو فائل کی خریداری کی حد تک یہ معاملہ شرعاً درست ہے، لیکن خریدار کیلئے فلیٹ تیار ہونے اور قبضہ ملنے سے پہلے اس فائل کو آگے فروخت کرنا، چیز کی ملکیت اور قبضہ میں آنے سے پہلے(غیر مملوک اور غیر مقبوض) بیچنے کی صورت ہے جو کہ جائز نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*دلائل:*

*درر الحكام في شرح مجلة الأحكام (1/ 177، ط: سلطانية):*
البيع عبارة عن مبادلة مال بمال والمال.....ما يمكن إحرازه وادخاره ولما كان المعدوم لا يمكن إحرازه ولا ادخاره فليس بمال والبيع بما ليس بمال باطل فبيع المعدوم باطل.

*فقه البیوع: (604/1، مکتبة معارف القرآن):*
والصورة الثانیة: أن تکون الأرض ملکا للصانع، ویطلب منه المستصنعُ أن یبني علیھا بیتا أو مکتبا أو دکّانا. ومنه: ما جري به العمل من أن صاحب الأرض الخالیة یعمل خِطّة لبناء کبیر یحتوي علی شُقق سَکنیّة، أو مکاتب أو محلّات،ثم یدعو الناسَ للاکتتاب، فیدعون إلیه مبالغ،ثمّ یُسلّم إلیهم الشقق بعد اکتمالها، فهو مخرّج علی الاستصناع، فالمکتتبون یعقدون مع صاحب الأرض استصناع َ الشّقة أو المکتب أومحل تجاري بمواصفات معلومة حسب التّصمیم، فیجوز ذلك بشروط الاستصناع. ولکنّ ما یفعله بعض الناس من بیع الشّقّة أو المکتب قبل اکتمال بنائه وقبل أن یقع التّسلیم فإنه لا یجوز لما ذکرنا من أنّ المصنوع لیس ملكا للمُستصنع قبل التسلیم، فهو بیع لما لا یملكه الإنسان، وھوممنوع بنصّ الحدیث.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial