resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: دیومالائی کرداروں پر مشتمل کھانیاں لکھنا اور پڑھنا

(63657-No)

سوال: السلام علیکم! کسی گیم یا کہانی میں کیا یہ جائز ہے کہ کسی فرضی کردار کے بارے میں لکھا جائے کہ: "اللہ تعالیٰ نے اسے بجلی استعمال کرنے کی طاقت عطا کی ہے، چنانچہ جب بھی وہ چاہتا ہے، آسمان سے بجلی آتی ہے اور اس کے اردگرد موجود لوگوں کو ہلاک کر دیتی ہے"، یا اس طرح کی کوئی اور بات لکھی جائے، بشرطیکہ اس کردار کو خدا کے طور پر پیش نہ کیا جائے؟
اگر یہ جائز ہو تو کیا "اللہ تعالیٰ نے اسے یہ طاقت عطا کی ہے" کہنا جھوٹ کے زمرے میں نہیں آئے گا، کیونکہ حقیقت میں اللہ تعالیٰ نے کسی شخص کو ایسی طاقت عطا نہیں کی؟ میں یہ وضاحت اس لیے شامل کرنا چاہتا تھا تاکہ ایسا محسوس نہ ہو کہ وہ کردار اپنی ذات سے بجلی پر مکمل اختیار رکھتا ہے، کیونکہ سیاق و سباق کے بغیر دیکھنے والے کو ایسا ہی محسوس ہوسکتا ہے۔

جواب: واضح رہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور فرصت کے مشغلہ کے لیے سبق آموز فرضی کہانیاں لکھنا جائز ہے بشرطیکہ وہ کہانی کسی باطل فلسفہ اور نظریہ کے تحت نہ لکھی جائے اور اس کے کردار اور مناظر غیر شرعی امور پر مشتمل نہ ہوں۔
سوال کے مطابق آپ نے کہانی یا گیم کے کسی ایسے کردار کے بارے میں سوال کیا ہے جس کے پاس بجلی استعمال کرنے کا مکمل اختیار ہے، چنانچہ جب بھی وہ چاہتا ہے، آسمان سے بجلی آتی ہے اور اس کے اردگرد موجود لوگوں کو ہلاک کر دیتی ہے۔ یہ کردار دیومالائی قسم کے نظریے پر مشتمل ہے، اس قسم کا کُلِّی اختیار نہ تو مخلوقات میں کسی کے پاس ہے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ نے کسی کو دیا ہے، اس قسم کی کہانیاں پڑھنے اور سننے سے جہاں بچوں کے عقائد پر اثر پڑتا ہے وہیں بچوں کے اندر ڈر، خوف اور وحشت پیدا ہوتی ہے، اس لیے اس قسم کے نظریات اور کرداروں پر مشتمل کہانیاں لکھنا اور پڑھنا ناجائز ہے۔
اس کے بجائے اسلامی کرداروں پر مشتمل سچی کہانیاں اور واقعات لکھنے اور پڑھنے کا معمول بنانا چاہئے کہ اس سے نہ صرف یہ کہ بچے مذکورہ بالا خرابیوں سے محفوظ رہیں گے، بلکہ یہ ان کی تربیت اور علم میں اضافے کا بھی سبب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*القرآن الکریم: (النور، الایة: 19)*
إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَاتَعْلَمُونَO

*الدر المختار: (422/6، ط: دارالفکر)*
الْقَصَصُ الْمَكْرُوهُ أَنْ يُحَدِّثَهُمْ بِمَا لَيْسَ لَهُ أَصْلٌ مَعْرُوفٌ أَوْ يَعِظَهُمْ بِمَا لَا يُتَّعَظُ بِهِ أَوْ يَزِيدَ وَيُنْقِصَ يَعْنِي فِي أَصْلِهِ، أَمَّا لِلتَّزَيُّنِ بِالْعِبَارَاتِ اللَّطِيفَةِ الْمُرَقَّقَةِ وَالشَّرْحِ لِفَوَائِدِهِ فَذَلِكَ حَسَنٌ.

*وفیه ایضاً: (404/6، ط: دارالفکر)*
وَحَدِيثُ «حَدِّثُوا عَنْ بَنِي إسْرَائِيلَ» يُفِيدُ حِلَّ سَمَاعِ الْأَعَاجِيبِ وَالْغَرَائِبِ مِنْ كُلِّ مَا لَا يُتَيَقَّنُ كَذِبُهُ بِقَصْدِ الْفُرْجَةِ لَا الْحُجَّةِ بَلْ وَمَا يُتَيَقَّنُ كَذِبُهُ لَكِنْ بِقَصْدِ ضَرْبِ الْأَمْثَالِ وَالْمَوَاعِظِ وَتَعْلِيمِ نَحْوِ الشَّجَاعَةِ عَلَى أَلْسِنَةِ آدَمِيِّينَ أَوْ حَيَوَانَاتٍ ذَكَرَهُ ابْنُ حَجَرٍ.

*رد المحتار: (405/6، ط: دارالفکر)*
(قَوْلُهُ بِقَصْدِ الْفُرْجَةِ لَا الْحُجَّةِ) الْفُرْجَةُ مُثَلَّثَةً التَّفَصِّي عَنْ الْهَمِّ وَالْحُجَّةُ بِالضَّمِّ الْبُرْهَانُ قَامُوسٌ (قَوْلُهُ لَكِنْ بِقَصْدِ ضَرْبِ الْأَمْثَالِ إلَخْ) وَذَلِكَ كَمَقَامَاتِ الْحَرِيرِيِّ، فَإِنَّ الظَّاهِرَ أَنَّ الْحِكَايَاتِ الَّتِي فِيهَا عَنْ الْحَارِثِ بْنِ هَمَّامٍ وَالسَّرُوجِيِّ لَا أَصْلَ لَهَا، وَإِنَّمَا أَتَى بِهَا عَلَى هَذَا السِّيَاقِ الْعَجِيبِ لِمَا لَا يَخْفَى عَلَى مَنْ يُطَالِعُهَا، وَهَلْ يَدْخُلُ فِي ذَلِكَ مِثْلُ قِصَّةِ عَنْتَرَةَ وَالْمِلْكُ الظَّاهِرُ وَغَيْرُهُمَا،

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals