عنوان: سفر سے واپسی پر بڑی بیٹیوں سے ملنے کا طریقہ(6455-No)

سوال: السلام علیکم، حضرت ! سفر سے واپسی پر بیٹیوں سے ملنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
بڑی بیٹیوں سے سفر سے واپسی پر مصافحہ کرنا، ان کے ہاتھ چومنا، ماتھا چومنا کیسا ہے؟
جزاک اللہ خیرا

جواب: سفر سے واپسی پر بیٹیوں سے ملنے کا شرعا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں ہے٬ لہذا حسب موقع و سہولت کوئی صورت اختیار کی جا سکتی ہے٬ نیز والد کا اپنی بیٹی سے مصافحہ و معانقہ کرنا٬ اسی طرح ہاتھ یا ماتھے کا بوسہ لینا عموماً بلا شہوت پیار ومحبت کی وجہ سے ہوتا ہے؛ اس لیے اس کی گنجائش ہے٬ بشرطیکہ اس سے تحریک شہوت اور کسی فتنہ کا کوئی اندیشہ نہ ہو.
چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے بہت زیادہ محبت فرماتے تھے٬ اور جب وہ تشریف لاتیں٬ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر ان کا استقبال کرتے اور ہاتھ پکڑ کر ان کو بوسہ دیتے ہوئے اپنے پاس بٹھاتے تھے. لہذا جہاں فتنہ کا اندیشہ نہ ہو٬ تو مصافحہ٬ معانقہ اور ہاتھ یا ماتھے کا بوسہ لے کر اپنی بیٹی سے محبت و شفقت کا اظہار کیا جاسکتا ہے٬ لیکن جہاں فتنے کا اندیشہ ہو٬ وہاں احتیاط بہتر ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المستدرك على الصحيحين للحاكم: (ذكر مناقب فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم، رقم الحدیث: 4732)
"عن أم المؤمنين عائشة رضي الله عنها أنها قالت: «ما رأيت أحدا كان أشبه كلاما، وحديثا من فاطمة برسول الله صلى الله عليه وسلم، وكانت إذا دخلت عليه رحب بها، وقام إليها فأخذ بيدها فقبلها وأجلسها في مجلسه» هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يخرجاه "

صحيح البخاري: (رقم الحدیث: 3918)
"قال البراء: فدخلت مع أبي بكر على أهله، فإذا عائشة ابنته مضطجعة قد أصابتها حمى، فرأيت أباها فقبل خدها وقال: كيف أنت يا بنية"

الدر المختار: (كتاب الحظر و الإباحة، فصل في النظر و المس، 367/6، ط: سعيد)
"(وما حل نظره) مما مر من ذكر أو أنثى (حل لمسه) إذا أمن الشوة على نفسه وعليها «لأنه عليه الصلاة والسلام كان يقبل رأس فاطمة»، وقال عليه الصلاة والسلام: «من قبل رجل أمه فكأنما قبل عتبة الجنة»، وإن لم يأمن ذلك أو شك، فلايحل له النظر والمس كشف الحقائق لابن سلطان والمجتبى"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 708 Jan 08, 2021
safar se wapsi per bari bation se milney ka tariqa, method of meeting with young daughter after the arrival from journey

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.