سوال:
السلام علیکم،
اسکول کے بستے میں اسلامیات کی کتاب اور کاپی ہوتی ہیں، ڈیسک پر رکھنے کی جگہ ناکافی ہے، بعض اساتذہ نیچے رکھنے پر اصرار کرتے ہیں،جبکہ دوسرے اوپر رکھنے کو کہتے ہیں۔ اس صورت میں حکم کیا ہوگا ؟
جواب: ادب تو یہی ہے کہ اسلامیات اور دینی کتب کو ڈیسک پر رکھا جائے، لیکن اگر ڈیسک پر جگہ نہ ہو تو اس صورت میں بستے کو نیچے رکھنےکی گنجائش ہے، کیونکہ اس طرح رکھنے میں مجبوری ہے اور اس میں توہین اور بے ادبی کا خیال نہیں ہوتاہے، اس لئے گناہ نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (322/5، ط: دار الفکر)
وإذا حمل المصحف أو شيئا من كتب الشريعة على دابة في جوالق وركب صاحب الجوالق على الجوالق لا يكره، كذا في المحيط.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی