resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: کئی شرکیہ اور کفریہ اعمال سے ایک ساتھ توبہ کرنا

(64683-No)

سوال: ​السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ، مفتی صاحب! مجھے اس بات کی تھوڑی وضاحت فرما دیجیے، میں بہت ٹائم سے اس بات پر بہت پریشان ہوں، میں نے اپنے ماضی میں نا علمی میں بہت سارے کفریہ اور شرکیہ گناہ کیے تھے، مجھے جب علم ہوا کہ یہ سب کفریہ اور شرکیہ گناہ ہیں تو میں نے ان سب کے لیے ایک ہی دفعہ میں اللہ سے توبہ کر لی، میں نے اللہ سے توبہ ایسے کی کہ اے اللہ میں نے آج تک جتنی بھیفریہ اور شرکیہ گناہ کیے تھے، ان سب کے لیے میں مانتا ہوں میں نے بہت غلط کیا تھا اور ان سارےفریہ اور شرکیہ گناہ کے لیے میں سچے دل سے تجھ سے توبہ کرتا ہوں اللہ مجھے معاف کر دیجیے، اللہ میں تجھ سے وعدہ کرتا ہوں آئندہ کبھی کفر یا شرک جیسا گناہ نہیں کروں گا، پھر میں نے کلمہ پڑھا تو کیا مفتی صاحب میری ماضی کے تمام فریہ اور شرکیہ گناہ معاف ہو گئے؟ مجھے یہ ساری بات کی وضاحت فرما دیجیے۔

جواب: واضح رہے کہ اگر کوئی شخص مختلف قسم کے شرکیہ اور کفریہ اعمال کا ارتکاب کرے اور اس کے بعد وہ صدقِ دل سے تمام شرکیہ و کفریہ اعمال سے ایک ساتھ توبہ کرے تو یہ توبہ اس کے لیے کافی ہوتی ہے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں سارے کفریہ اور شرکیہ اعمال سے ایک ساتھ توبہ کرنا کافی ہوگیا ہے، البتہ آئندہ کے لیے اس طرح کے اعمال سے مکمل طور پر بچنا بے حد ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشكاة المصابيح: (رقم الحديث: 28، 15/1، ط: المكتب الإسلامي)
وعن عمرو بن العاص قال: «أتيت النبي صلى الله عليه وسلم فقلت ابسط يمينك فلأبايعك ⦗١٦⦘ فبسط يمينه قال فقبضت يدي فقال ما لك يا عمرو قلت أردت أن أشترط قال تشترط ماذا قلت أن يغفر لي قال أما علمت أن الإسلام يهدم ما كان قبله وأن الهجرة تهدم ما كان قبلها وأن الحج يهدم ما كان قبله»؟

النهر الفائق: (255/3، ط: دار الکتب العلمیة)
"(‌وإسلامه ‌أن ‌يتبرأ ‌عن ‌الأديان) ‌كلها بإن يقول: تبت ورجعت إلى دين الإسلام وأنا بريء من كل دين (غير) دين (الإسلام) كذا في (المنية) لكن هذا بعد أن يأتي بالشهادتين كما في (الإيضاح).
وفي (الكافي) (و) لو تبرأ (عما انتقل إليه) كفى لحصول المقصود كذا في (الدراية) والظاهر أن التبرؤ مع الإتيان بالشهادتين مغن عم قوله تبت ورجعت فليس جزءا من مفهومه كما يوهمه ما في (المنية) وما في (الكافي) معناه الكفاية عن قوله: أنا بريء من كل دين غير دين الإسلام."

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs