عنوان: پینشن کی رقم کا حقدار کون ہوگا؟(6475-No)

سوال: مفتی صاحب! پینشن کی رقم صرف بیوہ کو ملے گی یا اس میں بھی وراثت جاری ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ پینشن کی رقم متعلقہ ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے، لہذا پینشن کی رقم، ادارہ جس کے نام پر جاری کرے، وہی اس کا مالک ہوتا ہے، اس میں میراث جاری نہیں ہوتی ہے، لہذا اگر گورنمنٹ کی طرف سے پینشن کی رقم بیوی کو ملتی ہے، تو اس رقم کی حقدار صرف بیوی ہوگی، دوسرے ورثاء اس میں شریک نہیں ہونگے۔
نوٹ: مذکورہ بالا حکم صرف پینشن کے بارے میں ہے، اس کے علاوہ شوہر کے اگر کوئی اور واجبات حکومت کی طرف سے دیے گئے ہوں، تو سوال پوچھ کر اس کے متعلق معلوم کر لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (57/7، ط: دار الکتب العلمیہ)
لأن الإرث إنمّا یجري في المتروک من ملک أو حق للمورث علی ماقال علیہ الصلاۃ والسلام من ترک مالا أو حقا فہو لورثتہ۔

الدر المختار: (51/5، ط: دار الفکر، بیروت)
الملک مامن شانہ أن یتصرف فیہ بوصف الاختصاص۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 846 Jan 11, 2021
pansion ki raqam ka haqdaar kon hoga, pansion, Who has the right on Amount of Pension, Who is entitled pension, Entitled, Legal right on pension, Pension, Right, Deserves, Hiership in Pension

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.