عنوان:
شوہر طلاق دینے کے بعد انکار کرے تو طلاق کا کیا حکم ہے؟(6508-No)
سوال:
مفتی صاحب ! ایک شوہر نے بیوی کو 3 دفعہ طلاق دی، لیکن اب مان نہیں رہا ہے، دونوں فریق قرآن پاک کی قسم کھا رہے ہیں کہ دونوں اپنی بات میں درست ہیں، اب کس کی بات کو مانا جائے گا؟
جواب: اگر طلاق کے بارے میں میاں بیوی دونوں کے درمیان اختلاف ہو جائے تو شرعی حکم یہ ہے کہ بیوی شوہر کے طلاق دینے پر شرعی گواہ (دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتیں) پیش کرے، اگر بیوی شرعی گواہ پیش کردے تو طلاق واقع ہو جائے گی، اور اگر بیوی گواہ پیش نہ کرسکے تو شوہر سے طلاق نہ دینے پر قسم لی جائے گی، اگر اس نے طلاق نہ دینے پر قسم اٹھا لی تو اس صورت میں ظاہری فیصلہ شوہر کے حق میں ہوگا، اور طلاق واقع نہیں ہوگی، لیکن اگر عورت کو تین دفعہ طلاق دینے کا یقین ہو تو وہ شوہر کو اپنے اوپر قدرت نہ دے، اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الدار قطنی: (باب في المرأۃ تقتل إذا ارتدت، رقم الحدیث: 4466)
عن عمران بن حصین رضي اللّٰہ عنہ قال: أمر رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بشاہدین علی المدعي، والیمین علی المدعی علیہ۔
رد المحتار: (251/3)
والمرأۃ کالقاضي إذاسمعتہ أو أخبرہا عدل لا یحل لہا تمکینہ … فإن حلف ولا بینۃ لہا فالإثم علیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Shauhar (Shohar) Talaq dainay kay baad Inkaar karay to Talaq ka kia hukm hay , hukm, Talak, Shauher, Inkar, Khula, ke,
Ruling on Divorce If a husband after giving divorce denies it, refuse, divorse, can a husband change his mind about divorce, dissolution of marriage, separation, breakdown,