عنوان: خیر اللہ نام رکھنا(6563-No)

سوال: مفتی صاحب ! "خیراللہ" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب: "خیر اللہ" کے معنی ہیں: اللہ کا سب سے زیادہ اچھا یا سب سے زیادہ بہتر ومفید، اس اعتبار سے اس لفظ کا معنی تو درست ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسا نام نہ رکھا جائے، جس میں کسی بھی وجہ سے اشتباہ ہو، اور اس نام میں سب انسانوں سے زیادہ بہتر، اچھا، باصلاحیت ہونے کا دعوی پایا جارہا ہے، لہذا ایسا نام رکھنا مناسب نہیں ہے، جس کے لفظی معنی سے نفس کی تعریف ظاہر ہو، حدیث مبارکہ میں ایسے نام رکھنا، جس کے لفظی معنی سے نفس کی تعریف ظاہر ہو، اس کی ممانعت آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مرقاة المفاتیح: (رقم الحدیث: 4756، 3000/7، ط : دار الفکر)
وعن زينب بنت أبي سلمة - رضي الله عنها - قالت: سميت برة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " «لا تزكوا أنفسكم، الله أعلم بأهل البر منكم، سموها زينب» ". رواه مسلم.
(برة) : بفتح الموحدة وراء مشددة مبالغة بارة، إما على الوصفية أو المصدرية (فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا تزكوا أنفسكم) أي: كما قال تعالى ( «الله أعلم بأهل البر منكم» ) : قال ابن الملك: تزكية الرجل نفسه ثناؤه عليها، والبر اسم لكل فعل مرضي (سموها زينب)

مظاہر حق: (381/4، ط: دار الاشاعت)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ایسا نام نہ رکھنا چاہئیے، جس کے لفظی مفہوم سے نفس کی تعریف ظاہر ہو، کیونکہ اس کی وجہ سے نفس میں بڑائی پیدا ہوجاتی ہے۔

المنجد: (المادة: خیر، ص: 201، ط : انتشارات اسلام)
خیر : اسم تفضیل، مخفف اخیر، ومؤنثہ خیر. یقال : فلانة خیرة الناس و خیرھم ای اکثرھم خیرا۔

القاموس الوحید: (المادہ: الخیر، ص: 489، ط: ادارہ اسلامیات)
الخیر : اسم تفضیل خلاف قیاس، بمعنی زیادہ اچھا، زیادہ بہتر، زیادہ مفید، زیادہ نیک۔ خیر ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو حسن لذاتہ ہو یعنی خوبی اور بہتری اس کی ذات میں ہو اور اس میں ذاتی لذات، ذاتی نفع اور ذاتی خوش بختی ہو۔بھلائی، خوبی ٢) نیکی، خوش بختی، ٣) برکت، ۴) نفع، فائدہ، ۵) مال ودولت، ٦) صاحب خیر، ٧) باعث برکت ٨ ) نیک۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1145 Jan 25, 2021
Khair Allah naam rakhna, Keeping the name Khair Allah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.