عنوان: پلاٹ کو اپنے نام ٹرانسفر (transfer) ہونے سے پہلے آگے فروخت کرنا(6593-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! احمد نے ایک سوسائٹی میں سعد سے پلاٹ خریدا، پلاٹ احمد کے نام ٹرانسفر ہونے میں 15 دن لگیں گے، کیا اس دوران احمد کے نام پر ٹرانسفر ہونے سے پہلے ہی احمد اسکو زبیر کو بیچنے کا معاہدہ کر سکتا ہے؟

جواب: مذکورہ صورت میں اگر خریدا گیا پلاٹ صرف نقشے اور فائل کی حد تک نہ ہو٬ بلکہ موقع پر وہ موجود ہو٬ اور اس کا سائز٬ محل قوع اور سیکٹر وغیرہ متعین ہو٬ اور احمد اور سعد کے درمیان پلاٹ کی قیمت اور اس کی ادائیگی کی صورت طے پاکر خریداری کا سودا حتمی ہوجائے، تو ایسی صورت میں وہ پلاٹ شرعا احمد کی ملکیت سمجھا جائے گا.
لہذا اگر پلاٹ بیچنے والے (سعد) کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہ ہو٬ تو احمد اس پلاٹ کو آگے فروخت کرسکتا ہے٬ اگرچہ کاغذی کاروائی میں وہ پلاٹ احمد کے نام منتقل (Transfer) نہ ہوا ہو٬ کیونکہ غیر منقولہ چیزوں (جائداد وغیرہ) کو قبضہ کرنے سے پہلے آگے فروخت کرنا شرعا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھدایة: (23/3، ط: داراحیاء التراث العربی)
"وإذا حصل الایجاب والقبول لزم البیع..... (ویثبت الملک لکل منہما)"

البحر الرائق: (126/6، ط: دار الكتاب الاسلامي)
قوله (صح بيع العقار قبل قبضه) أي عند أبي حنيفة وأبي يوسف، وقال محمد لا يجوز لإطلاق الحديث، وهو النهي عن بيع ما لم يقبض، وقياسا على المنقول وعلى الإجارة، ولهما أن ركن البيع صدر من أهله في محله ولا غرر فيه لأن الهلاك في العقار نادر بخلاف المنقول، والغرر المنهي غرر انفساخ العقد، والحديث معلول به عملا بدلائل الجواز....
وفي البناية إذا كان في موضع لا يؤمن أن يصير بحرا أو تغلب عليه الرمال لم يجز، وإنما عبر بالصحة دون النفاذ أو اللزوم لأن النفاذ، واللزوم موقوفان على نقد الثمن أو رضا البائع، وإلا فللبائع إبطاله.

شرح المجلة للخالد الاتاسی: (المادة: 253، 173/2، ط: مکتبة رشیدیة)
للمشتری ان یبیع المبیع لآخر قبل قبضہ ان کان عقارا۔
واشار بقولہ : للمشتری ان یبیع الخ : الی ان بیعہ جائز، لکن لایلزم من جواز البیع نفاذہ ولزومہ؛ فانھما موقوفان علی نقد الثمن او رضی البایع، والا فللبایع ابطالہ - ای ابطال بیع المشتری۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1088 Jan 29, 2021
Plot ko apni naam transfer hony sy pehly aagay farokht /frokht kerna, Selling the plot before it is transferred to the name

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.