عنوان: والد، بیوی، 5بیٹوں اور 2 بیٹیوں میں 7500000 کی تقسیم(6609-No)

سوال: مفتی صاحب ! والد، بیوہ، 5 بیٹے اور 2 بیٹیوں میں پچہتر لاکھ کس طرح تقسیم ہونگے؟

جواب: مرحومہ کی تجھیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی میں وصیت نافذ کرنے کے بعد، مرحوم کی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو دو سو اٹھاسی (288) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے والد کو اڑتالیس (48)، بیوی کو چھتیس (36)، ہر ایک بیٹے کو چونتیس (34) اور ہر ایک بیٹی کو سترہ (17) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے پچھتر لاکھ (7500000) میں سے والد کو بارہ لاکھ پچاس ہزار (1250000)، بیوی کو نو لاکھ سینتیس ہزار پانچ سو (937500)، ہر ایک بیٹے کو آٹھ لاکھ پچاسی ہزار چار سو سولہ روپے اور سرسٹھ پیسے (885416.67) اور ہر ایک بیٹی کو چار لاکھ بیالیس ہزار سات سو آٹھ روپے اور تینتیس پیسے (442708.33) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 11- 12)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ۔۔۔وَلِأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِنْ كَانَ لَهُ وَلَدٌ ۔۔۔۔۔فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ۔۔۔۔الخ

والله تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 340 Feb 01, 2021
walida /walidah bivi/biwi 5 beton or 2 betion/betiyon men 7500000 ki taqseem, Distribution / Division of inheritance of 7500000 between / among father, wife, 5 sons and 2 daughters

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.