resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: والد صاحب کے کاروبار میں بیٹوں کی معاونت اور ان کے انتقال کے بعد تقسیمِ میراث

(66222-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ہم تین بھائی اور ایک بہن ہیں بڑے بھائی کا نام نجیب اور سیکنڈ والے کا نام نوید ہے اور میں سب سے چھوٹا بھائیوں میں میرا نام اورنگزیب ہے میرے والد کی رنچھوڑ لائن میں دکان تھی وہاں سے انہوں نے کمائی کر کے زینب مارکیٹ میں دکان خریدی اس میں بڑے بھائی کو بٹھایا اور والد صاحب رنچھوڑ لائن والی دکان چلاتے رہے والد صاحب شام میں بیٹے کے پاس خبر گیری کے لیے اتے رہے اس دوران والدہ کا انتقال ہو گیا اس کے کچھ عرصے بعد والد نے بڑے بھائی کی شادی کر دی ہم سب ساتھ رہتے رہے اس کے بعد ان کو باہر والی دکان کرائے پر دلائی تو اندر والی دکان پر میرے درمیان والے بھائی کو بٹھا دیا جس کا نام نوید ہے پھر کام چلتا رہا والد صاحب کی زیادہ عمر کی وجہ سے ان کو اپنی دکان بیچنی پڑی رنچھوڑ لائن والی اور وہ گھر پر بیٹھ گئے درمیان والے بھائی کی بھی شادی ہو گئی پھر بھی ہم ساتھ رہے پھر قریب میں مدینہ سٹی مال میں شاپ کی بکنگ شروع ہوئی جس پر ہمارے والد صاحب کے مشورے پر دکان بک کروا لی جس کی مالیت نو لاکھ تھی تو والد صاحب نے ایک لاکھ 60 ہزار دیے باقی پیسے میرے بڑے بھائی نجیب نے باہر والی دکان سے قسطوں پر ادا کرتے رہے دکان سے کما کر جبکہ اندر والی دکان سے گھر کا خرچہ چلتا رہا پھر جب دکان مل گئی اس کے کچھ عرصے بعد میں اورنگزیب اور درمیان والے نوید بھائی مدینہ سٹی مال والی دکان پر اگئے کیبن کرائے پہ دے دی جبکہ بڑے بھائی باہر کرائے والی دکان پر ہی رہے کچھ عرصے بعد جب دکان کرائے والی خالی کرنی پڑی تو بڑے بھائی نجیب بھائی مدینہ سٹی مال والی شاپ پر اگئے اور درمیان والے بھائی زینب والی شاپ پر اگئے یعنی کیبن پر اور میں اپنے بڑے بھائی نجیب کے ساتھ اسی دکان پر رہا جس کی مالیت نو لاکھ روپے ہے جب پوری قسطیں ادا ہو گئی تو بڑے بھائی نجیب نے والد صاحب سے پوچھا کہ دکان اپ کے نام کر دوں تو والد صاحب نے کہا نہیں میرے تینوں بیٹوں کے نام ہوگی نجیب نوید اور اورنگ زیب تو بڑے بھائی نے ایسا ہی کیا
اب سوال یہ ہے
کہ پوری دکان والد صاحب کی شمار ہوگی اور ان کے انتقال کے بعد پوری دکان ان کے ورثہ میں بطور میراث تقسیم ہوگی
چونکہ بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ نو لاکھ میں سے سات لاکھ 40 ہزار میں نے ادا کیے تو میری ملکیت زیادہ ہے یہاں پر یہ بات واضح کر دوں کہ یہ پیسے بھائی نے دکان سے کما کر ادا کیے وہ بھی قسطوں میں یہ بھائی کی ذاتی رقم نہیں تھی جبکہ دونوں دکانوں سے گھر کا خرچہ بھی چل رہا تھا اور قسط بھی ادا ہو رہی تھی وہ رقم جس کا ذکر بھائی نے کیا ہے 7 لاکھ 40 ہزار اب اپ بتائیں اس کی تقسیم کس طرح ہوگی
اس کے علاوہ ہماری تین پراپرٹیاں اور ہیں جو کہ والد صاحب کے نام پر ہیں جس میں ایک گھر ایک ایک پلاٹ اور ایک زینب مارکیٹ میں دکان ہے اس کی تقسیم بھی بتا دیں جبکہ ہم تین بھائیوں میں سے ایک بھائی کا انتقال ہو گیا ہے ان کی کوئی اولاد نہیں ہے ورثہ میں اب ہم دو بھائی ایک بہن اور ایک بھائی کی بیوہ موجود ہیں، برائے مہربانی ان معاملات میں میری رہنمائی فرمائیں۔
سوال سے متعلق مطلوب وضاحت: محترم! اس بات کی وضاحت فرمائیں کہ زینب مارکیٹ کے باہر والی دکان جو کرایہ پرلی گئی تھی، وہ کاروباراس دکان میں فروخت کیا جانے والا مال والد صاحب کی ملکیت تھا یا بڑے بھائی کی ملکیت تھا ؟ نیز یہ بھی وضاحت فرمائیں کہ کیا بڑے بھائی اپنے گھر والوں کے ساتھ والد صاحب کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پزیر اور زیر کفالت تھے ؟
سائل کی طرف سے وضاحت: السلام علیکم، جی جناب جو دکان باہر کرائے پر لی گئی تھی، اس پر مال جو دکان زینب مارکیٹ میں اندر تھی اپنی دکان والد صاحب کی اسی سے شروعات کی گئی تھی۔ دوسرا سوال جو آپ نے کیا ہے تو ہم تینوں بھائی بھابیاں ہم سب والد صاحب کے ساتھ والد صاحب کے گھر میں ہی رہتے تھے۔
سوال سے متعلق مزید مطلوب وضاحت: آپ کے بھائی کا انتقال والد صاحب کی زندگی میں ہی ہوا تھا یا ان کے بعد بھائی کا انتقال ہوا تھا؟
سائل کی طرف سے وضاحت: بعد میں ہوا ہے۔

جواب: پوچھی گئی صورت میں تمام کاروبار بشمول مدینہ سٹی مال والی دکان والد صاحب کی ملکیت شمار ہوگا۔ بڑے بھائی اور ان کے اہلِ خانہ چونکہ والد صاحب کے زیرِ کفالت تھے، اس لیے وہ والد صاحب کے معاون شمار ہوں گے۔ لہٰذا پوری دکان تمام کاروباری اثاثوں میں شرعی ضابطے کے مطابق والد صاحب کی میراث جاری ہوگی۔
میراث کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ مرحومین کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو ستّر (70) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے دونوں حیات بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو چھبیس(26) حصے، بیٹی کو تیرہ (13) حصے اور مرحوم بیٹے کی بیوی کو پانچ (5) حصے دیئے جائیں گے ۔
فیصد کے اعتبار سے دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو 37.14 فیصد، بیٹی کو 18.57 فیصد اور مرحوم بیٹے کی بیوی کو 7.14 فیصد حصہ دیا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11، 12)
یُوۡصِیۡکُمُ اللّٰہُ فِیۡۤ اَوۡلَادِکُمۡ لِلذَّکَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ...وَ لَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکۡتُمۡ اِنۡ لَّمۡ یَکُنۡ لَّکُمۡ وَلَدٌ ۚ ... الخ

الفتاوى الهندية: (329/2، ط:دار الفکر)
أب وابن يكتسبان في صنعة واحدة ولم يكن لهما مال فالكسب كله للأب إذا كان الابن في عيال الأب لكونه معينا له.

فتاویٰ دار العلوم کراچی (امداد السائلین): (304/4، ط: ادارہ المعارف)

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster