سوال:
مفتی صاحب ! حیض کی حالت میں بیوی کے کس کس عضو سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے؟
جواب: حیض کے ایام میں بیوی کے ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصہ سے بغیر حائل کے نفع اٹھانا شوہر کے لیے شرعاً جائز نہیں ہے، البتہ اس حصہ کے علاوہ باقی تمام بدن سے فائدہ اٹھانے کی شرعاً اجازت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (باب الحيض، 292/1، ط: سعيد)
''(و) يمنع... (و قربان ماتحت إزار) يعني مابين سرة و ركبة ولو بلاشهوة و حل ماعداه مطلقاً''.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی